General Activities

General Activities

SCCI

img

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرام کی دعوت پرڈی سی آفس پشاور میں اہم ملاقات کر رہے ہیں

  • 24 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرام کی دعوت پرڈی سی آفس پشاور میں اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹریفک ہیڈکوارٹر کے ایس پی ارباب شفیع اللہ اور پولیس آپریشنز شیرافضل سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے تاجروں کے مسائل بالخصوص پشاورشہر کے گنجان آباد بازار چڑیکوبان سمیت ملحقہ بازاروں میں ٹریفک کے مسئلہ کو واضح طوپر اجاگر کیا اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے 4ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا جس پر ٹریفک کے ہیڈکوارٹر کے ایس پی ارباب شفیع اللہ نے یقین دلایا ہے کہ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کی سفارش پر چڑیکوبان بازارملحقہ بازاروں کے صدور کی مشاورت سے بہت جلد ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کردی جائے گی تاکہ بازار میں ٹریفک جام کے مسئلہ فوری حل کیا جاسکے۔ قبل ازیں سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے چڑیکوبان بازار پشاور میں بجلی کی تاروں ٗ ٹیلی فون کے پرانے کھمبوں اور کھدائی کے دوران گڑھوں کے مسئلے کو بھی ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن سمیت دیگر افسران کے موثر انداز میں اٹھا کر انہیں جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن اورمحکمہ پولیس اور ٹریفک کے سینئر افسران نے بزنس کمیونٹی کو درپیش تمام مسائل اور دیرینہ مطالبات کے فوری کی بھی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے مال کی ترسیل کی دوران پولیس اہلکاروں کے رویے ٗمختلف محکمہ جات کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو بے جا جرمانہ کرنے اور پانی کے ضیاع سمیت دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی اور ان مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

Read More
img

چھوٹے کارخانہ داروں اورممبران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

  • 23 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ  کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر چھوٹے کارخانہ داروں اورممبران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ذوالفقا رعلی صاحبزادہ ٗ ڈی ایم ڈی نعمان فیاض ٗ اور انچارج عتیق الرحمان  کے ایم ڈی کے ہمراہ تھے۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗسرحد چیمبر کے سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز ٗسرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر ضیاء الحق سرحدی ٗسابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ٗ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال ٗ سیف اللہ ٗ اشفاق احمد اور سابق ایگزیکٹو ممبر عفاف علی خان ٗ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان سمیت عاطف رشید خواجہ ٗ مظہر الحق ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن ٗ سیکرٹری سہیل انجم اور چھوٹے کارخانہ دار بھی موجود تھے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ سمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر بے جا ٹیکسوں کو فوری ختم کیا جائے۔ نئی صنعتی بستی کے قیام کے ساتھ ساتھ پہلے سے قائم انڈسٹریل اسٹیٹس کو جدید سہولیات سے آراستہ اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس کے دوران SIDB کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف اور دیگر افسران نے پشاور میں نئی آباد ہونیوالی چھوٹی صنعتی بستی انڈسٹریل پارک پشاور (IPP) کے حوالے سے تفصیلی ملٹی میڈیا پریذنٹیشن دی اور سرمایہ کاروں اورسرحد چیمبر کے ممبران کو اس پراجیکٹ سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے صوبائی حکومت سے برآمدات پر 2فیصد سیس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل SIDBکے ایم ڈی حبیب اللہ عارف نے سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان کو چڑیکوبان بازار پشاورشہر کے صدر محمد طارق حیدری اور جنرل سیکرٹری حاجی لال مہمند اورچڑیکوبان بازار کے تاجراور دکاندارمبارکباد پیش کررہے ہیں۔

  • 22 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان کو چڑیکوبان بازار پشاورشہر کے صدر محمد طارق حیدری اور جنرل سیکرٹری حاجی لال مہمند اورچڑیکوبان بازار کے تاجراور دکاندارمبارکباد پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر اور انجمن تاجران کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل ٗ ایگزیکٹو ممبران حاجی گل زمان اور صابر بنگش ٗندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ اشتیاق محمد پراچہ اور حمود الرحمان بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر تاجروں کے وفدسرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جس پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے وفد کو تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل ٗ چڑیکوبان بازار کے صدر محمد طارق حیدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Read More
img

امریکی قونصل خانہ کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف جان ٹی میکانے کے ساتھ ملاقات

  • 20 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ` فضل ایاد بریالے کا پشاور میں تعینات امریکی قونصل خانہ کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف جان ٹی میکانے کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کی قیادت میں سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان ٗ سابق صدر فیض محمدفیضی اور سرحد چیمبر کے ممبر خالد شہزاد پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر سے ملاقات کر رہے ہیں

  • 19 October 2024

سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کی قیادت میں سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان ٗ سابق صدر فیض محمدفیضی اور سرحد چیمبر کے ممبر خالد شہزاد پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران پاک افغان باہمی تجارت کی راہ میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں کو دورکرنے سمیت آزاد تجارت اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاورکے چیف منیجروقار علی ملاقات کررہے ہیں

  • 18 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاورکے چیف منیجروقار علی ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ ڈپٹی چیف منیجر محمد ہارون اور اسسٹنٹ چیف منیجر اسٹیٹ بینک پشاور عمران خان بھی موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران سے کاروباری طبقہ کے مشکلات اور مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے مشترکہ طور پر عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ہاتھ کے بنے ہوئے قالینوں کی برآمدات میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے

  • 18 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ہاتھ کے بنے ہوئے قالینوں کی برآمدات میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، TDAP کے ڈائریکٹر نعمان بشیر اور SIDB کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض ٗ سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر سیف اللہ اور سابق ایگزیکٹو ممبرعفاف علی خان سمیت پشاور کے تمام بڑے ایکسپورٹرز نے شرکت کی اور اس سیکٹرسے وابستہ کاروباری افراد کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ان کے حل کیلئے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان سے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹ آف پاکستان کے صدر ضیاء اللہ مصطفی اعوان کی ملاقات

  • 17 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان (ICMAP)نے کاروباری طبقہ کی مختلف قوانین اور ریگولیشن کے حوالے سے رہنمائی اورشعور اجاگر کرنے کے حوالے سے مشترکہ آگاہی سیمینار وسیشن کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے ازالہ اورانہیں مراعات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس امر کا اعلان گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان اور آئی سی ایم پی اے کے صدر/ چیئرمین ضیاء اللہ مصطفی اعوان اور جائنٹ ڈائریکٹر اینڈ کیمپس انچارج پشاور عدیل زیب خان سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اجلاس کے دروان سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن بھی موجود تھے۔ دونوں اداروں کے مابین پہلے ہی ایک باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے اور اس معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سرحد چیمبر اور آئی سی ایم اے پی نے کاروبارو تجارت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مختلف نئے قوانین / ریگولیشن کے نفاذ کے حوالے سے رہنمائی اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے مشترکہ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوان دونوں جانب سے بزنس کمیونٹی کی پیشہ وارانہ ٗمہارت اور سکل ڈویلپمنٹ اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ایم اے پی کی جانب سے حکومتی قوانین اور احکامات کے حوالے سے کاروباری طبقہ میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے مشترکہ سیمینار و سیشن کے انعقاد کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ یہ اقدام بزنس کمیونٹی کی جانب سے پیدا ہونیوالے خدشات کو کم کرنے سمیت بہتر رہنمائی فراہم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ سرحد چیمبر کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں قوانین اور پالیسیوں کو مرتب کرنے سے قبل سرحد چیمبر اوربزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو اعتماد میں لیں تاکہ ان کے نفاذ میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ کاروباری طبقہ جو کہ معیشت کی ترقی وخوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے موجودہ صورتحال کسی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے ازالہ اور مراعات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر آئی سی ایم اے پی کے چیئرمین / صدر ضیاء اللہ مصطفی نے سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو ادارے کے حوالے سے جاری مختلف پروگرامز ٗ اقدامات بالخصوص چیمبر کے ساتھ ہونیوالے باہمی مفاہمت کی یادداشت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سے پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ کی ملاقات

  • 16 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ پاک ایران باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دونوں ممالک درمیان کے تجارت وفود کے تبادلہ ٗ صنعتی نمائشوں کے انعقاد ٗ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمسایہ دوست ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ تجارتی ٗ ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور ایران پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت حجم بڑھانے اور تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ نے سرحد چیمبر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان اور کابینہ کے دیگر اراکین کو عہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جنرل پشاور کمرشل اتاشی حسین مالکی ٗ ایگزیکٹو ممبران آفتاب اقبال ٗ محمد اشفاق ٗ ندیم رؤف ٗ سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ٗسیکرٹری سہیل انجم بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران دو طرفہ تجارت کے فروغ ٗ تجارتی وفود کے تبادلے ٗ مشترکہ صنعتی نمائشوں کے انعقاد سمیت تجارت کی راہ میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور پاک ایران باہمی تجارت کو فروغ کے لئے باہمی اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے کہا کہ سرحد چیمبر پاک ایران باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تجارت میں درپیش مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار و تجارت کو فروغ دیاجائے اور موجودہ تجارتی حجم میں بھی بہتری لائی جاسکے۔ ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے جو کہ دونوں ممالک کے پوٹنشل کو بہترطریقہ استعمال کرکے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ قونصل جنرل نے اس موقع پر ایران مشہد چیمبر اور سرحد چیمبر کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے ساتھ ایرانی قونصلیٹ کے مضبوط روابط قائم ہے اور مستقبل میں باہمی اقدامات کے ذریعے انہیں مزید مستحکم کیا جائے گا۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ پاک ایران باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے سرحد چیمبر اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ بعد ازاں دونوں جانب سے مستقبل میں مشترکہ ملاقاتوں اور پروگرام کے انعقاد پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

Read More
img

پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اشفاق احمد اور حاجی آفتاب اقبال کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے اراکین کے وفد کا دورہ سرحد چیمبر

  • 16 October 2024

پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ٗ ایگزیکٹو ممبر اور سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اشفاق احمد اور حاجی آفتاب اقبال کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے سرحد چیمبر کا دورہ کیا اور سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان اورنو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر سابق صدر حاجی محمد افضل ٗسابق سینئر نائب صدرشاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے نو منتخب ممبر محمد ندیم رؤف ٗ سابق نائب صدر جاوید اختر اورپاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت چائے کے کاروبار سے وابستہ حضرات بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین اشفاق احمد نے سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو ملاقات کے دوران چائے کے کاروبار سے وابستہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پرسرحد چیمبرکے صدر فضل مقیم خان نے ایسوسی ایشن کے وفد کو صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے موثر انداز میں بات چیت کرکے درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے یقین دہانی کرائی۔

Read More
img

سرحد چیمبر اور سمیڈا کے باہمی اشتراک سے میچنگ گرانٹ کی فراہمی کے حوالے چیمبر ہائوس میں ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

  • 15 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال اینڈ میڈیم انٹراپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے باہمی اشتراک سے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ و ترقی کے لئے Matching گرانٹ کی فراہمی کے حوالے سے چیمبر ہاؤس میں دو روزہ اسپیشل معلوماتی ڈیسک کا افتتاح کیاگیا ہے۔ ڈیسک کا افتتاح سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان اور نائب صدر شہریار خان نے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے ممبران صدر گل ٗ فضل رسول ٗ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد احمد شاہد اور سید اعجاز علی شاہ ٗ کمال محموداور سمیڈا کے افسران بھی موجود تھے۔ مذکورہ Matching گرانٹ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (PSDP)کے تحت 1000انڈسٹریل اسٹیچنگ یونٹس کو فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کے لئے خصوصی مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ و ترقی کے لئے خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخدوش صورتحال کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی انڈسٹری زبوں حالی و تنزلی کا شکار ہے اور صوبے میں کارخانوں کی بندش کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ حکومت دیگر سیکٹرز کی ترقی کے لئے بھی ایسی خصوصی گرانٹس کا اعلان کرے تاکہ خیبر پختونخوا میں زوال پذیر کاروبار ٗ صنعتوں اور تجارت کو بحال کیا جائے اور مختلف سیکٹرز بالخصوص سی این جی اور پٹرولیم میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے لوگوں کوروزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے بزنس کمیونٹی سے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت اور سمیڈا کے مشترکہ پی ایس ڈی پی پراجیکٹ (PSDP)کے تحت مذکورہ مالیاتی گرانٹ سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے کارخانے اورکاروبار کوویلیو ایڈیشن کے ذریعے وسعت و فروغ دیں۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے پہیہ کو بحال کرنے کے لئے حکومت کو جامعہ حکمت عملی اپنانی چاہئے اور صوبے میں بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے صوبائی سطح پر بھی خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان کرے۔ بعد ازاں سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو وزارت تجارت کی جانب سے خصوصی گرانٹ کے حوالے سے سمیڈا کے افسران نے ایک تفصیلی بریفنگ دی بزنس کمیونٹی کے ایک بڑی تعداد میں اس خصوصی گرانٹ سے مستفید ہونے کے لئے سرحد چیمبر کا دورہ کیا اور اس حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کر رہے ہیں

  • 14 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان نے پشاور کے مقامی شادی ہال میں فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد اور حمود الرحمان بھی موجودہیں۔ سرحد چیمبرکے عہدیداران نے افتتاح کے بعد فرنیچر ایکسپو میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور ایکسپو کے منتظمین کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو بھی سراہا۔ ایکسپو کے آرگنائزر فیصل اور محترمہ زرنش کی جانب سے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ سینئرنائب صدرعبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریارخان ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال اور اشفاق احمد کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Read More
img

گڑ منڈی خوشحالی بازار پشاور کے عہدیداروں اور ممبران کے وفد کا دورہ سرحد چیمبر

  • 14 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سیف اللہ کی قیادت میں گڑ منڈی خوشحال بازار پشاور کے عہدیداروں اور ممبران پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ندیم رؤف ٗ اشفاق احمد ٗ حاجی آفتاب اقبال اور حمود الرحمان ٗ گڑ منڈی خوشحال بازار کے عہدیداران اور اراکین حاجی شیر علی ٗ شیرافضل ٗ فریق اللہ ٗ شفقت محمود ٗ رحمان گل ٗ باغی جان ٗ سلطان عزیز ٗ حاجی ثناء اللہ ٗ معاذ اللہ اور امداد اللہ بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر وفد نے سرحد چیمبر کے صدر کو گڑ کے کاروبار سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے وفد کو اُن کے مسائل حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

Read More
img

چینی سرمایہ کا روں کے وفد کا دورہ سرحد چیمبر

  • 12 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے خیبر پختونخوا بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور ایکسپورٹ کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع پیمانے پر مواقع موجود ہیں تاہم حکومتی پالیسیوں اور 2فیصد سیس کے نفاذ کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا سے کاروبار ٗ تجارت اور ایکسپورٹ کا عمل مکمل رُ ک گیا ہے۔ صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے ایکسپورٹ پر سیس کو فوری ختم کرے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سرمایہ کاروں اور جیمز سٹون کے کاروبار سے وابستہ کاروباری حضرات اور ایکسپورٹرزکے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ایکسپورٹرز جمیل ٗ کامران ٗچینی سرمایہ کار چاؤ جیون کن ٗ مسٹر ما ٗ مسٹر چاؤ ٗ عاطف خواجہ اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ٗ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ انجمن تاجران کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل ٗ سابق صدر سرحد چیمبر فیض محمد فیضی ٗ حسنین شیراز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے اجلاس کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے صوبے سے برآمدات میں 2فیصد سیس کے نفاذٗ سیکورٹی کے انتظامات محکمہ کسٹمز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حوالے سے مختلف مسائل ٗ برآمدات میں رکاوٹوں اور متعدد تحفظات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سے برآمدات پر 2فیصد سیس کا نفاذ کیا جس کی وجہ سے ایکسپورٹ دیگر صوبوں کو شفٹ ہوچکی ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت سے 2فیصد سیس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور مذکورہ سیس کو 0.5فیصد تک لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وفد سے سرمایہ کاروں کو سیکورٹی کی فراہمی کیلئے محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے موثر انداز میں بات چیت کرنے اور ایکسپورٹ کی راہ میں درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایکسپورٹرز کے تمام مسائل کو حکومتی اداروں کے ساتھ موثر انداز میں اٹھا کر حل کئے جائیں۔ سرحد چیمبر کے صدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے برآمدات پر سیس کو مکمل ختم کیا جانا چاہئے تاکہ برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیاجاسکے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے سرمایہ کاروں کی جانب سے اٹھائے جانیوالے مختلف مسائل و تحفظات کو فوری حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ہے۔

Read More
img

ائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

  • 12 October 2024

صدر پاکستان آصف علی زرداری بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں سینیٹر الیاس احمد بلور کیلئے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اُن کے پوتے اور سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر بازبلور کو پیش کر رہے ہیں

Read More
img

ڈپٹی کمشنر پشاور کی سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی

  • 11 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرام چیمبر ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور نے سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ کاروبار و صنعتوں کے فروغ کے لئے گیس و بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنایا جائے۔ حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کو اپناتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو ریلیف کے لئے اقدامات اٹھائے۔ خیبر پختونخوا فرنٹ لائن صوبہ ہے جہاں پر کاروبار اور صنعتیں چلانا کسی جہاد سے کم نہیں ہے۔ نجی سیکٹر کا ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ہے لہٰذا ان کی مشکلات کا ازالہ کرنا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرام کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرام نے سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ امتیاز ٗ صدر گل ٗ فیض رسول ٗ فضل واحد اور اشتیاق محمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کل قدرتی گیس کی پیداوار 500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے بالخصوص یہ صوبہ اپنی ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کررہا ہے لیکن یہاں کی کاروبار و صنعتوں بالخصوص سی این جی اسٹیشن کو گیس کو مکمل پریشر کے ساتھ فراہم نہیں کی جا رہی ہے جس سے بزنس کمیونٹی کوکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدر نے شہر بھر میں غیر قانونی طور پر ڈبہ اسٹیشن میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے اس کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرام نے سرحد چیمبر کے صدر کی جانب سے پیش کردہ کاروبار و تجارت سے جڑے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اُن کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک کاروباری گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کی تمام مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ حکومت کاروبار و تجارت کی بہتری و ترقی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ سرحد چیمبر و بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیوں کا نفاذ کیا جائے گا اور کاروبار و تجارت کی راہ میں تمام درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرام نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرحد چیمبر اور مقامی انتظامیہ مل کر لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے خصوصی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرے جس سے چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے مکمل اتفاق کیا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے سرحد چیمبر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے درمیان مربوط اور روابط لیزان کے قیام پر زور دیا گیا تاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو بروقت اجاگر کرکے حل کروایا جاسکے۔

Read More
img

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان اورداؤد سنزآرمری کے چیف ایگزیکٹو حکیم الدین داؤد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا داؤد سنز آرمری پہنچنے پر استقبال کر رہے ہیں

  • 10 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان اورداؤد سنزآرمری کے چیف ایگزیکٹو حکیم الدین داؤد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا داؤد سنز آرمری پہنچنے پر استقبال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز ٗ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ اشفاق احمد ٗ حاجی آفتاب اقبال اورسمال انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ کے صدر وحید عارف اعوان ٗ محمد اورنگزیب سمیت دیگر اراکین بھی موجود ہیں

Read More
img

مبارکباد

  • 09 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان کوسرحد پٹرولیم کارٹیج ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالماجد خان اور سرحد چیمبر کے سابق نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان مبارکباد پیش کر رہے ہیں

Read More
img

مبارکباد

  • 08 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان اور شہریار خان کو فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ضیاء الحق سرحدی ٗ سینئر نائب صدر خالد شہزاد ٗ نائب صدر امتیاز احمد علی ٗایگزیکٹو ممبران منصور احمد ٗ جاوید خان ٗ طارق آفریدی ٗ اسرار آفریدی ٗ نظام شاہ ٗ ارشد خان ٗ وہاب خان اور فیض محمد پھولوں کے ہار پہنا کر اور گلدستے پیش کرکے مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان اورایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال اور اشفاق احمد ضیاء الحق سرحدی کو پاک افغان جائنٹ چیمبر کے سینئر نائب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں

Read More
img

مبارکباد

  • 08 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدرشہریار خان کو سرحد چیمبر کے سابق صدور ملک نیاز احمد اور شیرباز بلور مبارکباد پیش کر رہے ہیں

Read More
img

تاریخی فتح پر مبارکباد

  • 06 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان کو سرحد چیمبر کے سابق صدر اور انجمن تاجران پشاور کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے معزز اور سینئر ممبر خالد سلطان بزنس مین فورم کی تاریخی فتح پر حاجی محمد افضل کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں

Read More
img

مبارکباد

  • 04 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان کو سرحد چیمبر کے سابق صدور زاہداللہ شنواری ٗ حسنین خورشید احمد اور سرحد چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سہیل جاوید مبارکباد پیش کر رہے ہیں

Read More
img

مبارکباد

  • 03 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان کو سرحد چیمبر کے سابق صدر فواد اسحق پھولوں کے گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ندیم رؤف ٗ آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد اور دیگر بھی موجود ہیں

Read More
img

صدر فضل مقیم کا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت سے خطاب

  • 02 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے شپنگ ٹیرف کے تعین کرتے وقت نجی شعبہ کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ کسی قسم کا اضافہ نجی شعبہ کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت سے خطاب کرتے ہوئے نجی شعبے کے گیس پروڈیوسر کو درپیش مسائل و مشکلات کو مفصل انداز میں پیش کیا جو کہ ایس این جی پی ایل پائپ لائنوں کے ذریعے اپنی گیس کی شپنگ کرتے ہیں۔ سرحد چیمبر کے صدر نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں قدرتی گیس سے متعلقہ نجی سیکٹر بے شمار مشکلات سے دوچار ہے انہیں کاروبار کرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور اوگرا کی جانب سے شپنگ ٹیرف میں زیادہ اضافہ نجی شعبہ کیلئے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدا م سے گریز کیا جائے جو کہ گیس کے شعبہ سے وابستہ کاروباری حضرات کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بزنس کمیونٹی کو اپنے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ریلیف کی اشد ضرورت ہے۔ اوگرا کی جانب سے منعقدہ عوامی سماعت میں گیس سیکٹر سے وابستہ کاروباری حضرات کے علاوہ متعلقہ مرکزی و صوبائی اعلیٰ افسران اور سٹیک ہولڈرز ٗ متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Read More
NEWS