SCCI
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے زیر اہتمام اور AKD سیکیورٹیز لمیٹڈ کے تعاون سے فنانشل لٹریسی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر SCCI فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، سابق نائب صدر شجاع محمد، سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، سیکریٹری جنرل مقتصد احسن، چیئرپرسن انیلا خالد، ای سی ممبر عدنان ناصر سیف اللّٰہ خان، AKD سیکیورٹیز کے نمائندگان (جن میں عثمان رؤف، الیاس خان، ذاکی الرحمٰن اور زر بادشاہ شامل تھے)، PMEX (پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج) کے حکام سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے پاک ملائیشیا اقتصادی و تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے کاروباری ویزہ کے اجر اء کے عمل کو آسان بنانے، تجارتی وفود کے تبادلے،ایک دوسر ے کے پوٹینشل سے بھر پور طر یقہ سے ا ستفادہ حا صل کر نے سمیت سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر زور دیاجبکہ پا کستا ن میں تعینا ت ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت بنانے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔سفا رتکار نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کیلئے بزنس کمیو نٹی کے ما بین رو ابط کو بہتر ا ندا ز میں ا ستوا رکر نے اور دو نو ں جا نب سے مشتر کہ اقدا مات کے زر یعے سہو لیات کی فر اہمی پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں تعینات ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری محمد زولسری بن روسدی کے ہمراہ گذشتہ روز سر حد چیمبر کا دورہ کیا۔
صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، جوائنٹ سیکرٹری حامد طوفان، سابقہ ای سی ممبران فیض رسول، گل رسول اور صدر گل نے صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی اور 26 تاریخ کو ہونے والی قومی امن گرگاہ میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) جناب فضل مقیم خان نے سابقہ ای سی ممبر فیض رسول، صدر گل کے ہمراہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن پاکستان کے تعاون سے قائم کیے گئے فیسلیٹیشن ڈیسک کا افتتاح کیا، جس کا مقصد کاروباری حضرات کو EDF 2025 کے لیے درخواست دینے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو 50 لاکھ روپے تک کے کیش گرانٹس دی جائیں گی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر، جناب مقتصد احسن بھی موجود تھے.
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت اور سینئر عہد یدا رں نے آپریشن بنیان المرصوص کی ''تاریخی کامیابی'' پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور ملک کی مسلح افواج کے لیے غیر متزلزل حمایت کو جا ری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ سر حد چیمبر نے مسلح افو اج کی ملک کے دفا ع کو نا قا بل تسخیر بنا نے، امن کی بحالی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں پا ک فو ج کے اہم کردار کو بھی سراہاہے۔ ان خیا لا ت کا سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، اعلیٰ قیادت اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پیر کے روز مشترکہ بیان میں کیا۔سرحد چیمبر کی قیادت اور سینئر عہدیدا ر اں نے پاک فوج کو اس کی تاریخی اور بہادری کی کامیابی پر سلام پیش کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی پوری تاجر برادری اس سرزمین کے بہادر بیٹوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے جنہوں نے ایک بار پھر جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے بے مثال جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے پاکستا نی افواج کو دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا نے پر شا ندا ر الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پا کستا ن کے متعد دشہر وں میں بلا اشتعال بھارتی فوجی حملوں کے جواب میں پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے اورپا ک فو ج اور حکو مت کو خر ا ج تحسین پیش کر نے کے لئے چیمبر ہا و س میں عظیم الشا ن یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے جمعرات کو چیمبر ہاؤس میں ہنگا می اجلا س اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی ریلی اور میڈ یا کے نمائند وں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں شہریوں پر بھارتی حملوں کی شدید مذمت کی اور جوابی کارروائیوں اور بھارت کے پانچ جیٹ طیاروں کو گرانے پر مسلح افواج کی بھرپور تعریف کی۔انھو ں نے کہا:”آج پاکستان کو ایک بار پھر بھارتی جارحیت کا سامنا ہے اور ایک قوم اور پاکستانی ہونے کے ناطے اپنی صفوں میں اتحاد، اعتماد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے“۔یکجہتی ریلی کی قیادت سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، سابق صدور حاجی محمد افضل، ملک نیاز احمد، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آفتاب اقبال، گل زمان، شمس رحیم، اشفاق احمد، ندیم رؤف اور راشد اقبال، سیکرٹری جنرل اقبال صدیق اور دیگر نے کی۔ ریلی میں چیمبر ممبران، سٹاف اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈرائی پورٹ اور ریلویز کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ کمیٹی کے چیئرمین ٗ سابق سینئر نائب صدر ٗ پاک افغان جائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر اور سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ضیاء الحق سرحدی ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عدنان ناصر ٗ مجیب الرحمان اور خالد سلطان خواجہ ٗ امتیاز احمد علی `میاں وکیل شاہ اورسرحد چیمبرکے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن بھی موجود تھے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز پشاور انعام اللہ ٗ ڈی ڈی / پی اینڈ ایل شاہ نواز خان ٗ ڈی ایم او / پی ایس سی ڈاکٹر عارف محمود ٗ ڈی ٹی او عابدہ لودھی نے کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پرشرکت کی۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے پاکستان ریلویز کی جانب سے کاروبار و تاجر دوست اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وفاقی حکومت ٗ وزارت ریلویز اور متعلقہ اتھارٹیز خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مطالبات اور مسائل کے فوری حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے سرحد چیمبر اور کمیٹی کی کاوشوں سے بنانے والے اضا خیل ڈرائی پورٹ سے متعلقہ مسائل مشکلات سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خا ن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکا م و تر قی اور بر ا ٓ مدا ت میں ا ضا فہ کیلئے ہمسا یہ مما لک سمیت وسطی ا یشیا ء ر یا ستو ں کی سا تھ با ہمی تجا رتی تعلقات کا فر وغ اورتجا رت/ٹر ا نزٹ ٹر یڈ سے جڑے مسائل کا دیر پا و فور ی حل نا گر یز ہے۔انھو ں نے کہا خیبر پختو نخوا با لخصو ص صو با ئی دا ر لحکو مت پشاوربر دار ہمسا یہ ملک ا فغا نستا ن اور و سطی ا یشیا ء کے مما لک کے سا تھ تجا رت کیلئے گو لڈ ن گیٹ کے حیثیت ر کھتا ہے اورپا کستا ن اور و سطی ایشیاء کی ر یا ستو ں کے سا تھ با ہمی تجا رتی ر وا بط مزید مستحکم وبڑ ھا نے کیلئے بے شما ر موا قع مو جو د ہیں جس کوبہتر ا ندا ز میں نبر ا ٓ ما ز ہو نے کیلئے حکو متی و نجی سطح پر ا قد ا مات کی ا شد ضر و رت ہے۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے دو طر فہ تجارت، بر آ مدات اور ٹر انز ٹ ٹر یڈ کو بڑ ھا نے کیلئے بزنس ٹو بز نس رو ابط کے فرو غ اور جا ئنٹ و ینچر کے زر یعے ا یک دوسر ے کے پو ٹیشنل، تجر بات اور مختلف ا ہم شعبہ جا ت میں مو جود سر ما یہ کار ی کے موا قع سے بھر پو ر ا ستفا دہ حا صل کر نے پر زور دیا ہے۔ ان خیا لات کا اظہا ر ا نھو ں نے گذشتہ روز سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی اور انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیIRS) (پشاورکے تعا ون سے مستقبل میں و سطی ایشیا ء کی ر یا ستوں کے ساتھ کاروبار اور تجا رتی تعلقات /ٹرانزٹ ٹریڈ کے مو ضو ع پر چیمبر ہا وس میں منعقدہ مشا روتی سیشن کے ا بتد ائی نشست سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جان، چیر مین چیمبر کے ا سٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے افغا ن/ و سطی ا یشیا ء ممالک ٹر ا نز ٹ ٹر یڈ فرو غ و تر قی اور سا بق صدر سر حد چیمبر فیض محمد فیضی، چیر مین چیمبر کے ا سٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے افغان/ و سطی ا یشیا ء ممالک با ہمی تجا رت فرو غ و تر قی اور سر حد چیمبر سابق سینئر نا ئب صدر شا ہد حسین، سا بق نا ئب صدور شجا ع محمد، فیض ر سو ل،صدر گل، ا شتیا ق پر ا چہ، فضل و احد، چیمبر ا یگز یکٹیو کمیٹی ممبرا ن، پا ک ا فغان جا ئنٹ چیمبر ز ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نا ئب صدر، سا بق سینئر نا ئب صدر سر حد چیمبر ضیاء ا لحق سر حد ی، ایگز یکٹو ممبر سیف اللہ خان، احسا ن ا للہ، نعیم قا سمی،ر انسٹی ٹیو ٹ ا ٓف ریجنل سٹڈیIRS) (پشاورکے سینئر افسر ان، نما ئندے، سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے سیکر ٹری جنر ل مقتصد ا حسن، تا جر، صنعت کار، ایکسپور ٹر ز اور ایمپور ٹر ز مو جو دتھے۔ سیشن کے دوران انسٹی ٹیو ٹ ا ٓف ریجنل سٹڈی پشاور کے چیر مین ڈ اکٹر محمد ا قبا ل خلیل نے اپنی ایک جا مع ملٹی میڈ یا پر یز ٹیشن کے زر یعے پا کستا ن اور علا قا ئی ر یا ستو ں کے سا تھ مختلف شعبہ جا ت میں سر ما یہ کار ی کے زر یعے با ہمی تجا ر ت /ٹرا نز ٹ ٹر یڈ کو بڑ ھا نے کے با ر ے میں شر کا ء کو تفصیلی طو ر ا ٓگا ہ کیا۔ڈاکٹر محمد ا قبا ل نے کہا پا کستا ن اور وسطحی ا یشیا ء کے مما لک کے در میان ا یک مضبو ط تا ر یخی، مذہبی اور ثقا فتی تعلقا ت قا ئم ہیں انھو ں نے پا کستان کے پا س مضبو ط بینکنگ چینل، گوا در پور ٹ اور قد رتی و سا ئل ہو نے کے سا تھ سا تھ جیو پو لیٹکل پو زیشن کی وجہ سے خطے میں حیثیت بہت اہم ہے تا ہم انھو ں نے اس با ت پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پا کستا ن اور علا قا ئی مما لک کے در میان با ہمی تجا رت کو بڑ ھا نے کے ا مکا نا ت کا ر وشن ہیں اوردو نو ں جا نب سے بز نس کمیو نٹی /سر ما یہ کاروں کو تیل،قد ر تی گیس، بجلی، قا بل تجدید انر جی کے منصو بہ جا ت اور دیگر معد نی ذخا ئراور قد ر تی وسا ئل اور اہم شعبہ جا ت میں سر ما یہ کار ی کے بے شما ر موا قع مو جو د ہیں جس سے بھر پو ر استفا دہ حا صل کر نا کی ضرو رت ہے جو کہ نا صر ف ملک کو معا شی طور پر مزید مضبو ط و مستحکم بنا ئے گا بلکہ با ہمی تجارت سے پا کستان کی خطے جیو پو لٹیکل پو ز یشن اور حیثیت بھی مزید مضبو ط ہو گی۔انھو ں نے اس موقع پر TAPIگیس پمپ لا ئن، ٹر انس ا فغان ر یلو ے، اور کا سا 1000پر ا جیکٹ کی اہمیت کو بھی ا ْجا گر کیا اور پا کستا نی سر ما یہ کار وں کو ان اہم منصوبہ جا ت سے بھر پو ر استفا دہ حا صل کر نے پر زور دیا ہے۔اس مو قع چیر مین چیمبر کے ا سٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے افغا ن/ و سطی ا یشیا ء ممالک ٹر ا نز ٹ ٹر یڈ فرو غ و تر قی اور سا بق صدر سر چیمبر فیض محمد فیضی اور چیر مین چیمبر کے ا سٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے افغان/ و سطی ا یشیا ء ممالک با ہمی تجا رت فرو غ و تر قی اورسر حد چیمبر سابق سینئر نائب صدر شا ہد حسین، پا ک ا فغان جا ئنٹ چیمبر ز ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نا ئب صدر ضیاء ا لحق سر حد ی اور دیگرمقر رین نے بھی سیشن نے خطا ب کیا اور کر اس بار ڈ ٹر یڈ با لخصو ص و سطی ایشیا ء کے مما لک کے سا تھ با ہمی تجا ر ت/ٹر انزٹ ٹر یڈ کے حو الے سے ز مینی حقا ئق، مشکلات اور مو جود ہ صور تحا ل سے ا یوا ن کو تفصیلی طو رپر ا ٓگا ہ کیا۔مقر ر ین کا کہنا تھا کہ افغا نستا ن اور و سطی ایشیا ء کی ر یا ستو ں کے سا تھ با ہمی تجارت اور ٹر انز ٹ بڑ ھا نے کے حو الے مواقع کے سا تھ سا تھ مشکلا ت بھی مو جو د ہیں تاہم انھو ں نے اس با ت پر زور دیتے ہو ئے کہا دونو ں جا نب سے پا لیسیوں پر نظر ثا نی، نر می لانے سمیت مو جو دہ مسا ئل مستقل بنیاد وں پر حل کر نے کیلئے حکو متی سطح پر عملی ا قدا مات اْٹھا نے کی ضر ور ت ہے۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقا ر حمید کے درمیان سرحد چیمبر کی سطح پر پولیس سہولت مرکز کے قیام پر اتفاق ہوا ہے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس سے سیف سٹی پراجیکٹ پشاور پر جلد عملدرآمد کرنے ٗ کاروباری طبقہ کی مشکلات کے ازالہ کے لئے چیمبر پولیس کے درمیان ہائٹ لائن اور سپیشل ڈیسک کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقا ر حمید نے چیمبر کی سطح پر پولیس سہولت سنٹر کے قیام ٗ پولیس اور بزنس کمیونٹی کے درمیان لیزان کے لئے سپیشل واٹس ایپ گروپ بنانے اور کاروباری طبقہ کی بروقت مشکلات کے ازالہ کے لئے مستقل بنیادوں پر اجلاسوں کے انعقاد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے چیمبر ہاؤس کا ایک تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کی جبکہ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ بزنس مین فورم کے لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور ٗ سرحد چیمبر کی لاء سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان ٗ سابق صدور سرحد چیمبر ذوالفقار علی خان ٗ حاجی محمد افضل ٗ ملک نیاز احمد ٗ فواد اسحق ٗ سابق سینئر نائب صدور شاہد حسین ٗ عمران خا ن مہمند ٗ سابق نائب صدر جاوید اختر ٗ عابد اللہ یوسفزئی ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ضیاء الحق سرحدی ٗ آفتاب اقبال ٗ عبدالنصیر ٗ ندیم رؤف ٗ شمس الرحیم ٗ سیف اللہ خان ٗ گل زمان اور عاطف رشید خواجہ ٗ مظہر الحق ٗ عفاف علی خان ٗ نعیم قاسمی ٗ حبیب اللہ زاہد ٗ فہد امین ٗ فیض رسول ٗ فضل واحد ٗ حمود الرحمان ٗ تاجروں کے نمائندوں ٗ بازاروں کے صدر عہدیداران ٗ صنعت کا ٗ ایکسپورٹرز ٗ امپورٹرز کثیر تعداد میں موجود تھے۔ سی سی پی او پشاور قاسم علی خان ٗ ایس ایس پی آپریشن پشاور ٗ مسعود بنگش ٗ پولیس کے سینئر افسران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ٹیم میں شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں پولیس فورس کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ پشاورپر جلد عملدرآمد ٗ ایف آئی آر کے نظام کو بہتر بنانے محکمہ پولیس میں اختیارات کے غلط کے استعمال کے خاتمہ ٗ چیمبر کی سطح پر سپیشل ڈیسک کے اور ہاٹ لائن کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سرحد چیمبر اور محکمہ پولیس کے درمیان کاروباری طبقہ کی مشکلات و مسائل کے فوری حل کے لئے لیزان کمیٹی کی بحالی پر بھی زور دیا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس اور بزنس کمیونٹی کا چھولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کاروبار و تجارت کی ترقی وبہتری کے لئے پرامن و سازگار ماول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے محکمہ پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کی لاء اینڈ آرڈرز سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے پولیس فوہرس کی صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے دی جانیوالی قربانیوں کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی پولیس فورس کی تنخواہوں کوپنجاب کے برابر لایا جائے۔ا نہوں نے بڑھتے ہوئے آئس کے استعمال کے تدارک کے لئے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیاہے۔ سابق صدر حاجی محمد افضل نے شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ پرکام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق صدر ذوالفقار علی خان نے پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں شہر بھر میں غیر ضروری پولیس کی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔سابق ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد پشاور میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شہر بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور ٹریفک کے قوانین پر موثر عملدرآمد کرانے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ بعد ازاں اجلاس کے شرکاء کے مختلف تجاویز و سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے انکشاف کیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے کنٹریکٹ پر آج باضابط دستخط سی ایم ہاؤس میں کئے گئے اور اس کا آغاز کردیاگیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرتے ہوئے نافذ العمل کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے فیز میں سیف سٹی پراجیکٹ بنوں اور ڈی آئی خان میں شروع کیا جائے گا جس کے بارے میں پہلے ہی ایک تفصیلی سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ سال سیف سٹی پراجیکٹ کو ساؤتھ کے علاقوں یعنی لکی مروت ٗ ٹانک ٗ وزیرستان کے علاقوں میں شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس فورس کی تنخواہوں ٗ مراعات اور شہداء پیکیج میں اضافہ کے لئے سرحد چیمبر اور بزنس کمیونٹی کے تعاون اور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک 550ملین روپے گذشتہ تین ماہ کے دوران پولیس فورس میں ویلفیئر کے تحت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ محکمہ کو 11000پولیس جوانوں کی ضرورت ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے جنرل تعیناتوں کا فور ی آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور محکمہ خزانہ نے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے چیمبر کی سطح پر سہولت مرکز کے قیام ٗ بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان واٹس ایپ گروپ بنانے اور مستقبل اجلاسوں کے اانعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا ہے بزنس کمیونٹی اور عوام کی سہولت کے لئے دو نئے ٹریفک پولیس سٹیشن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ شہر بھر میں ابابیل فورس اور بزنس کمیونٹی کے دیگر مسائل کے فوری حل کرانے کی بھی IGP سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ آخر میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کو مہمانوں کی روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ حکومت سے کو ختم کرنے ٗ لوز کارگو کی اجازت دینے ٗ پشاور سے کارگو ٹرین کا اجراء ٗ اضا خیل ڈرائی پورٹ کو فعال بنانے سمیت ایکسپورٹ سے لدے ہوئے مال بردار گاڑیوں کو کراچی پورٹ پر دوبارہ چیکنگ کے عمل کو بند کرنے اور مقامی سطح پر ایلوویشن کمیٹیوں کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ پاک افغان باہمی تجارت کو بڑھانے کے لئے کسٹمز ڈیوٹیز پر نظرثانی کرنے اور طورخم بارڈرز کو تجارت کے لئے فوری طور پر کھلنے پربھی زور دیا ہے۔ یہ مطالبہ انہوں نے گذشتہ روز چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا خواجہ خرم نعیم کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ سابق صدورحاجی محمد آصف ٗ فیض محمد فیضی ٗ فواد اسحق ٗ زاہد اللہ شنواری ٗ حاجی محمد افضل ٗ سابق نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان ٗ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی ضیاء الحق سرحدی ٗ اشفاق احمد ٗ ندیم رؤف ٗ گل زمان ٗ سلطان محمد ٗ سابق صوبائی چیئرمین APCEA مشتاق احمد ٗ راشد اقبال صدیقی ٗ عفاف علی خان ٗ عاطف رشید خواجہ ٗ مظہر الحق ٗ احسان اللہ ٗ خالد سلطان خواجہ ٗ رحمان گل ٗسیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن ٗ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس ٗ تاجر ٗ صنعت کار اور امپورٹرز اور ایکسپورٹرز نے شرکت کی۔ کلکٹر کسٹمز آپریزمنٹ پشاور متین عالم ٗ کلکٹر کسٹمز انفورسٹمنٹ پشاور ضیاء الحق شمس ٗ پی آر او آفتاب احمد ٗ دورہ کے دوران چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا کے ہمرزاہ ٹیم میں شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کاروباری طبقہ کافی مشکلات سے دوچار ہے۔ حکومت ٗ محکمہ کسٹمز اور دیگر متعلقہ ادارے بزنس کمیونٹی کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ تاجروں کے مسائل کے حل سے ہی باہمی تجارت اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور معیشت کو دیرپا استحکام اور ترقی حاصل ہوگی۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے تاجروں اور ایکسپورٹرز کی جانب سے طورخم بارڈر کی گذشتہ 21دنوں سے بندش ٗ بیورو کریٹس کی جانب سے نظام میں رکاوٹیں ٗ دشواریاں پیدا کرنے ٗ بارڈرز مینجمنٹ میں خامیوں ٗ ڈالرز ڈائرٹیشن پر پابندی اور دیگر مسائل کے بارے میں تحفظات سے چیف کلکٹر کسٹمز خرم نعیم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ روزہ معمولی بات پر طورخم بارڈرز کی بندش سے نہ صرف کاروباری طبقہ کی مشکلات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس کے باہمی تجارت اور ملکی معیشت پرگہرا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک انداز کے مطابق گذشتہ 21 دنوں سے بارڈرز کی بندش کی وجہ سے یومیہ 4ملین ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔ دوسری جانب حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاک افغان باہمی تجارت کا حجم تیزی سے تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پشاور /اضا خیل ڈرائی پورٹس پر کلیرنگ کے عمل میں سست روی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور پشاور سے ایکسپورٹ کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ڈرائی پورٹس کو فعال بنانے بالخصوص پشاور سے کارگو ٹرین کے اجراء کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دنوں جانب سے کسٹمز ڈیوٹیز ٗ ٹیرف پر نظرثانی کرنے پر زور دیا تاکہ پاک افغان باہمی تجارت کو مزید بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے پشاور ڈرائی پورٹ پر مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد کراچی پورٹ پر دوبارہ چیکنگ کے عمل کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کیا ہیے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور ایکسپورٹ کارگو ٹرین کے اجراء سے پاکستان ریلویز کو خطیرریونیو حاصل ہوگا۔ اس تجویز پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ایکسپورٹ کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ قبل ازیں اجلاس سے سرحد چیمبر کے سابق صدور فواد اسحق ٗ حاجی محمد افضل ٗ زاہد اللہ شنواری ٗ فیض محمد فیضی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ضیاء الحق سرحدی ٗ حاجی محمد اختر ٗ تاجروں ٗ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز نے بھی خطاب کیا اور پاک افغان باہمی تجارت میں رکاٹوں ٗ نظام اور بارڈرزمینجمنٹ میں خامیاں ٗ بھاری ڈیوٹیز ٗ ٹیرف کے نفاذ اور دیگر مسائل کی تفصیلی طور پر نشاندی کی جو کہ پاک افغان باہمی تجارت کو بڑھانے میں رکاوٹوں کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مسائل کے حل کیلئے جامع تجاویز بھی پیش کیں۔ بعد ازاں شرکاء کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹمز خواجہ خرم نعیم نے کہا ہے کہ تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بارڈرز بندش سمیت دیگر مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھا کر حل کرانے میں محکمہ کسٹمز اپناکردارادا کرے گا۔
اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان قابل ذکر تعاون۔ UoT نوشہرہ اور SIDB کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فضل مقیم خان، سابق چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور۔ حاجی وحید عارف اعوان، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ذوالفقار علی صاحب زادہ امپ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض `اسٹیٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ۔ ڈائریکٹر فنانس بشیر احمد اور معروف صنعت کار نور الدین بھی موجود ہیں۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ (UoT) اور سمال انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ (SIDB) کے درمیان SIDB کے کانفرنس روم میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس معاہدے پر SIDB کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف اور UoT نوشہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان تورڈھر کی موجودگی میں دستخط کیے۔ ایم او یو کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، مہارتوں کی نشوونما، تحقیق، اور مقامی صنعتوں کی مدد کے لیے جدید حل فراہم کرنا ہے۔ اس شراکت داری سے UoT طلباء کے لیے قیمتی مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے اور خطے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
کمشنر پشاور ریاض خان محسود سے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ تاجر انصاف کے صدر شاہد حسین ٗ تاجر رہنماء حبیب اللہ زاہد اور پشاور کی تاجر برادری کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کر رہا ہے۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کو د رپیش مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوااور مسائل کے حل کیلئے کمشنر پشاور سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی۔ کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اورتاجر رہنماؤں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرکے ان کو ریلیف فراہم کریں گے۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر (ایک سالہ کارکردگی سے متعلق)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا اجلاس کے بعد سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کے ہمراہ گروپ فوٹو
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ کاروبار صنعت و تجارت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پرامن و سازگار ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ حکومت اور محکمہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے کاروباری طبقہ کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ شہر بھر میں جرائم ٗ راہزنی کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت بھتہ کی کالوں نے تاجربرادری میں عدم تحفظ کی فضاء پیدا کی ہے جس کے تدارک کے لئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے فوری اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشن پشاور مسعود بنگش کی سرحد چیمبر کے دورہ کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗسرحد چیمبر کی لاء اینڈ آرڈر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان ٗ سابق صدورحاجی محمد افضل ٗ ذوالفقار علی خان ٗ سابق سینئر نائب صدور شاہد حسین ٗ عمران خان مہمند ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سیف اللہ خان ٗ محمد اشفاق ٗ ندیم رؤف ٗ مجیب الرحمان ٗ حاجی عبدالنصیر ٗ عباس فواد عظیم ٗ گل زمان اور بخت میر جان درانی ٗ احسان اللہ ٗ اشفاق احمد ٗ شاہد خان آفریدی ٗ حمود الرحمان ٗ حسنین شیراز ٗ اشتیاق احمد پراچہ ٗ سید اعجاز علی شاہ ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن سمیت تاجر و صنعت کار بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے اجلاس کے دوران تاجر برادری کی جانب سے بڑھتے ہوئے جرائم ٗ راہزنی کے واقعات ٗ بھتہ خوروں کی جانب سے کالز ٗ شہر بھر کے بے ہنگم ٹریفک ٗ تجاوزات کی آڑ میں بے جا تنگ ٗ ہراساں کرنے سمیت سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد میں تاخیر اور دیگر مسائل کے بارے میں تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت اور محکمہ پولیس مجوزہ سیف سٹی پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ شہر بھر میں عدم تحفظ کی بڑھتی ہوئی فضاء کو ختم کرکے کاروبار و صنعت اور و تجارت کو فروغ دیاجاسکے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کی لاء اینڈ آرڈر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار و تجارت کے فروغ کے لئے پرامن و سازگار ماحول کا قیام بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ پولیس میں اصلاحات سمیت تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات پر زور دیاہے۔ سرحد چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد افضل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں تاجر برادری کو بے جا تنگ و ہراساں نہ کیا جائے۔ انہوں نے اندرون شہر تھانوں کے نظام میں بہتری ٗ سینئر و قابل افسران کی تعیناتی سمیت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ سابق صدرذوالفقار علی ان نے انڈسٹریلسٹ اسٹیٹ حیات آباد پشاور کی جانب سے سیف سٹی پراجیکٹ میں مالی معاونت کی پیش کش کی۔انہوں نے کہاکہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک مخصوص پولیس اسٹیشن کے قیام کے لئے منظوری دی گئی ہے اس پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔ بعد ازاں اجلاس کے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سی سی پی او قاسم علی خان نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کاایک ابتدائی ڈھانچہ بنایاگیا تاہم انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے مالی معاونت کے حوالے سے کہا کہ کاروباری طبقہ اور محکمہ پولیس کے درمیان سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے الگ الگ پائلٹ پراجیکٹ پر کام کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تھانوں کے نظام کے حوالے سے کہا کہ شہر بھر میں 7سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں اوہر شہر بھر میں ہر تھانے کو سہولت مرکز بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے بزنس کمیونٹی / تاجروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے مسائل و تحفظات کو ہر سطح پر دور کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کی جانب سے ایوارڈ تقریب کے دوران سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب درعبدالجلیل جان اور نائب صدرشہریارخان کو شیلڈ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور اور IAP کے صدر ایوب زکوڑی بھی موجود ہیں
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے زرعی یونیورسٹی پشاور کے آفس آف ریسرچ کمرشلائزیشن اینڈ انوویشن (ORIC)کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کا ORIC ڈیپارٹمنٹ اس لحاظ سے اہم ہوتا ہے کہ وہ جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کے کئے گئے تحقیقی کام کو کاروبار کی شکل دیتا ہے اور یوں ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے جن ممالک نے معاشی ترقی کی ہے ان میں قدر مشترک اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مابین رابطہ اور تعاون ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں یونیورسٹی اور صنعت ایک دوسرے سے دور رہے ہیں۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہااس امید کا اظہار کیا کہ زرعی یونیورسٹی کا مضبوط اور فعال ORIC صوبے کی معاشی ترقی کا وسیلہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو زرعی یونیورسٹی کی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
لیڈر بزنس مین فورم اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفربلور کی قیادت میں سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اورنائب صدرشہریار خان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی ذوالفقار حمید کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا تعینات ہونے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور کی بزنس کمیونٹی کو امن و امان سے متعلق درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا اور سرحد چیمبر کے وفدنے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی درخواست کی گئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے سرحد چیمبر کے وفد کو خیبر پختونخوا میں امن و امان برقرار رکھنے ٗ کاروبار کیلئے پرامن ماحول اور عوام بالخصوص
وفاقی وزیر خزانہ اور یونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو استحکام اور دیرپا ترقی کی طرف گامزن کیا ہے۔ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال بنادیا جائے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام و ترقی کے لئے لیڈ کردار ادا کرنا چاہئے۔ بجٹ سازی سے قبل بزنس کمیونٹی اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ تاجروں اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔سرحد چیمبر اور کاروباری طبقہ کی جانب سے تجویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گاجبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی اور عوام نے گذشتہ ایک دہائی سے مشکلات کا سامنا کیا جس کا وفاقی حکومت ان کا احساس اور مکمل ادراک ہے۔موجودہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے فریم ورک میں رہتے ہوئے حکومتی اخراجات اور ریونیو میں توازن رکھے جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جامع اور پائیدار معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کافی مشکل حالات سے دوچار ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں کاروبار ٗ صنعت تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ تجارتی روٹس کی بندش کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقہ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام اور ڈبل ٹیکسوں کے نفاذ سے تاجر برادری کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جس کے ازالہ کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ صدرفضل مقیم خان نے کہاکہ حکومت کاروبار دوست بجٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو خصوصی ریلیف اور مراعات فراہم کرے۔ چیمبر کے صدر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے خیبر پختونخوا کے کاروباری طبقہ کے مسائل کو ایک تحریری شکل دے اور چیمبر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو آئندہ مالیاتی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے تاکہ دہشت گردی سے متاثرہ بزنس کمیونٹی کو ہرسطح پر ریلیف دیا جاسکے۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ سابق صدر اور نامور صنعت کار سینیٹر محسن عزیز ٗ سابق صدور حاجی محمد آصف ٗ زاہداللہ شنواری ٗ فواد اسحق ٗ ریاض ارشد ٗ حاجی محمد افضل ٗعدیل رؤف ٗ فیض محمد فیضی ٗ ذوالفقار علی خان ٗعفان عزیز ٗ انجینئر مقصود انور پرویز ٗ سابق سینئر نائب صدور شاہد حسین ٗ محمد نعیم بٹ ٗ ثناء اللہ خان ٗ سابق نائب صدر حارث مفتی ٗ سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ضیاء الحق سرحدی ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سیف اللہ خان ٗ عباس فواد عظیم ٗ سجاد ظہیر ٗ آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ مجیب الرحمان ٗ شمس الرحیم ٗ عدنان ناصر ٗ صدام حسین اور احسان اللہ ٗ صدر گل ٗ فضل واحد ٗ ممبر آئی آرپالیسی ایف بی آر نجیب احمد میمن ٗ ڈائریکٹر ٹو فنانس منسٹر شہریار احمد ٗ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو ایم او ایس مصطفی ڈوگر ٗ ممبر کسٹمز پالیسی ایف بی آر واجد علی ٗ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو منسٹر محمد آصف ٗ سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور تاجر ٗ صنعت کار کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران سابق صدور سینیٹر محسن عزیز ٗ حاجی محمد آصف ٗ زاہد اللہ شنواری ٗ فواد اسحق ٗ حاجی محمد افضل ٗ عدیل رؤف ٗ ریاض ارشد ٗ IAP صدر ایوب زکوڑی ٗ زرک خان ٗسابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ بخت میر جان درانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی ٗ تاجر ٗ صنعت کار کو درپیش مسائل بالخصوص پاک افغان بارڈرز کی بندش ٗ پالیسیوں اور نظام میں پیچیدگیوں ٗ بینکوں کے لینڈنگ اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی عدم فراہمی ٗ ٹیکس نظام میں مسائل و خامیاں اور پالیسی اور ریگولیٹری ٗ قوانین کے حوالے سے تحفظات کے بارے میں تفصیلی طور پر ایوان کو آگاہ کیا اور ان تمام مسائل کے حل کیلئے کارآمد اور قابل عمل تجاویز پیش کی۔ وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے ٹیکس نظام کوآسان بنایا گیا ہے جبکہ ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کو بااعتماد ادارہ بنانے کے لئے انسانی مداخلت کو کم کیاگیا ہے اور نظام کو جدید / آن لائن کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ جامع مشاورتی عمل شروع کیاگیا اور بزنس کمیونٹی کی تجاویزکو بجٹ کا حصہ بناکر انہیں ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کمرشل بینکس تمام سیکٹرز کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دیرپا معاشی ترقی و استحکام کے لئے کوشاں ہے اور موجودہ معاشی اعشاریہ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومتی اصلاحات اور اقدامات کے ذریعے معیشت بحالی و ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پریوز ملک کا کہنا تھا کہ IMF کے فریم روک میں رکھتے ہوئے حکومت اپنے اخراجات اور ریونیومیں توازن رکھا جائے گا ۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے ممبران کو یقین دلایا کہ بجٹ میں انہیں ریلیف و مراعات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آخر میں سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کابینہ کے اراکین اور سینئر ممبران کے ہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کو روایتی پگڑی اور شال اور چیمبر کی شیلڈ بھی تحفہ کے طور پر پیش کی۔
بزنس مین فورم کے لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور کی سربراہی میں سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان اور نائب صدرشہریار خان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اور اس اہم عہدے پر دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ سرحد چیمبر کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو سرحد چیمبر آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے سرحد چیمبرکا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔ دریں اثناء سرحد چیمبر کے وفد نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر بالخصوص قدرتی خزانوں سے بھرا خیبر پختونخوا میں مختلف اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مقامی تاجر و صنعت کاروں کو سہولیات اور خصوصی مراعات دے جس کے نتیجہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران ٗ نیشنل انسٹی ٹیوٹ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر تربیت وفد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر کیا۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ سابق صدور حاجی محمد افضل ٗ ذوالفقار علی خان ٗ ریاض ارشد ٗسابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ٗ شمس الرحیم اور احسان اللہ ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن بھی موجود تھے۔ سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کو ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے سرحد چیمبر کے قیام ٗ اغراض و مقاصد ٗ بزنس کمیونٹی کے لئے ریلیف اور دیگر اقدامات سمیت مستقبل کے پلان کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا گیس ٗ بجلی ہائیڈل پاور جنریشن ٗ گیس ٗ پٹرولیم سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی کی مخدوش صورتحال ٗ گیس ٗ تیل اور دیگر قدرتی وسائل پر آئینی حقوق کی عدم فراہمی اور سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی میں دیگر مسائل سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان سے پشاور میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے فرسٹ قونصل محمد حسن معظمی چیمبر ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تجارت کے فروغ ٗ تجارت میں درپیش مشکلات اور پاک ایران بزنس کمیونٹی کے وفود کی تبادلوں اور علاقائی / ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاشی اقتصادی تعلقات کو مستحکم بڑھانے کے بارے میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ایرانی فرسٹ قونصل محمد حسن معظمی نے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کو 28اپریل سے 2مئی 2025ء تہران میں منعقد ہونیوالے انٹرنیشنل ایکسپو 2025ء کے حوالے سے تفصیلی طوربریفنگ دی اور سرحد چیمبر کے ممبران کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے ایرانی فرسٹ قونصل کو تہران میں ایکسپو 2025ء میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ پاک ایران باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے تجارت اور برآمدات میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تجارتی ٗ مذہبی اور ثقافتی رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحد چیمبر پاک ایران باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے ویزوں میں آسانیاں اور پاک ایران باہمی تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ انڈسٹریز اکیڈیمیہ کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے گلوبل ویلیج میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروبارو تجارت کے فروغ کے لئے نت نئے طریقوں کے استعمال اور جدت لانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے مزید کہا کہ معاشرتی ترقی میں سائنس اور ٹیکنالوجی (AI)کا کلیدی کردار ہے جس کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈائریکٹریٹ جنرل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک خیبر پختونخواکی سائنس ٹیکنالوجی اور انوویشن کے بارے میں حکمت عملی کے آگاہی / تعارفی سیشن چیمبر ہاؤس میں منعقدہ سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ سیشن کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ سابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری محمد شیراز ٗ ڈائریکٹرجنرل ساجد حسین ٗ سٹریٹیجی فوکل پرسن ڈاکٹر نصرمن اللہ ٗ سرحد چیمبر کے ممبران صدر گل ٗنعیم الرحمان ٗ سید آفتاب حیات ٗ قراۃ العین ٗ فضل واحد ٗ اشتیاق احمد پراچہ ٗ راشد اقبال صدیقی ٗعقیل کیانی ٗ گل رسول ٗفیروز شاہ ٗ آصف خان ٗ سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن سمیت تاجر و صنعت کار بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ کاروبار اور تجارت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(AI) کا کردار مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٗ انڈسٹریز اور اکیڈیمیہ کا باہمی اشتراک سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بہتر انداز میں فروغ دیاجاسکتا ہے جبکہ کاروباری حضرات اپنے کاروبار و تجارت کووسعت دینے کے لئے دور حاضر کے جدید طریقوں کو اپنانا ضروری ہوچکا ہے اور آج کا سیشن ان کے کاروبار و تجارت کوبہتر انداز میں فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ قبل ازیں سیشن کے دوران پالیسی کے بارے میں جامع ملٹی میڈیا پریذنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سفارشات تحریری طور پر محکمہ کے متعلقہ افسران کوپیش کیں۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت کا بنیادی مقصد دونوں چیمبرز صنعت و تجارت کے حوالے سے مشترکہ تحقیق سمیت جائنٹ وینچر کے ذریعے ایک دوسرے پوٹینشل اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ ٗ بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانے ٗ معلومات اور بزنس کمیونٹی کے تبادلے اوردیگر اہم شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ باہمی مفاہمت کی یادداشت پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے راولپنڈی چیمبر کے وفد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ بزنس مین فورم کے لیڈر ٗ سابق صدور سرحد چیمبر کے حاجی محمد افضل ٗ ملک نیاز احمد ٗ فواد اسحق ٗ سابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ صابر احمد بنگش ٗ سیف اللہ ٗ عباس فواد عظیم ٗ جنید الطاف ٗ گل زمان اور اشتیاق احمد ٗ صدر گل ٗ فضل واحد ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن اور صنعت کار و تاجر بھی موجود تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے اراکین میں چیمبر کے نائب صدر فہد برلاس ٗ سابق صدور راولپنڈی چیمبر چوہدری اے عارف ٗ صبور ملک ٗ ثاقب رفیق ٗ ایم ناصر مرزا ٗ ایم نوید خان ٗ فیاض احمد قریشی ٗ عمران ٗ سردار صدیق شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں فارماسوٹیکل ٗ ماربل ٗ جیمز سٹون ٗ شہد ٗ کارپٹ ٗ فرنیچر انڈسٹریل منرل اور معدنی و قدرتی وسائل آئل ٗ گیس اور ہائیڈرل پاور جنریشن اور دیگر اہم شعبہ جات میں جائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت فارماسوٹیکل سمیت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں ان سے راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو باہمی تعاون کے ذریعے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشت کا خیر مقدم کرتے ہئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور جائنٹ وینچر کے ذریعے ایک دوسرے کے پوٹنشل ٗ فارماسوٹیکل ٗ آئل ٗ گیس ٗ ہائیڈرل پاور جنریشن سمیت اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو خیبر پختونخوا کے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلور نے بھی خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مستقبل میں تعاون کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مشکلات سے دوچار ہے اور چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعے ہی تمام مسائل کو ایک جامع حکمت عملی روڈ میپ کے تحت حل کرنے کی کوشش کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کراس بارڈر ٹریڈکا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت پالیسیوں پر نظرثانی کرکے کاروباری طبقہ کے مسائل کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ بعد ازاں راولپنڈی چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت علی ٗ سینئر ممبران ٗ سابق صدور نے بھی خطاب کیا اور دونوں چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور ایک دوسرے کے تجربات اور مشترکہ اقدامات کے لئے راوبطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے مختلف اہم شعبہ جات کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدور حاجی محمد افضل ٗ فواد اسحق ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور لیڈران اور شرکاء کی جانب سے دونوں چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو سراہا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے دوران سینیٹر الیاس احمد بلور کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔