سی ای او پیسکو کا دور ہ سر حد چیمبر، بزنس کمیو نٹی کو نئے مر ا عاتی صنعتی ٹیرف ریلیف پیکج کے بارے میں آگاہ کیا
تاجر و ں و کار خا نہ دار وں نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی، تر سیل کے نظا م میں بہتری اور تبدیلی پر زور
مقررین کا نئے مرا عا تی صنعتی ٹیر ف انڈسٹر ی کی بجلی کی مکمل کھپت پر نفاذکا مطا لبہ کیا
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر عہدیداروں اورتا جرو ں و کا ر خا نہ داروں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو)سے صنعتی اور کمرشل فیڈرز کو گھریلو/دیہی علاقوں سے الگ کرنے، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خا تمہ اور بجلی کی ترسیل اور انفراسٹرکچر کے نظام کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کا مطا لبہ کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق، گذ شتہ رو ز پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے چیف ا یگز یکٹو محمد زبیر خا ن نے سر حد چیمبر کا دور ہ کیا اورتا جر و ں و صنعت کاروں سے ملا قا ت کی۔ اجلا س کی صدارت سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے سینئر نائب صدر محمد ندیم نے کی۔ اجلاس میں انجمن تاجران پشاور کے چیئرمین شوکت علی خان، سابق صدور ملک نیاز احمد، انجینئر مقصود انور پرویز، ریاض ارشد، حاجی محمد افضل اور فضل مقیم خان، چیمبر سابق نائب صدر اور انڈسٹر یلسٹ ایسو سی ایشن پشاور کے سینئر نا ئب صدرحارث مفتی، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عد نا ن نا صر اور عبدالما جدخان، سید ا عجا ز علی شاہ، حمود ا لر حما ن،سر حد چیمبر کے سیکر ٹر ی جنر ل مقتصد ا حسن اور دیگرکے علاوہ پیسکو کے چیف انجینئر (پلاننگ) کاشف کریم، ایڈیشنل منیجر کمرشل سید غلام خان، ایس او ٹو سی ای او پیسکو ذیشان فرید، XEN پی ڈی سی کاشف علی اعوان اور پی آر او عثمان سلیم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پر مٹ کے اجر ا ء کے بغیر بجلی کی ضرورت سے زیادہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ، کم وولٹیج،کم دن کے نوٹس پرکنکشن منقطع کر نے، بجلی کا فرسودہ، انفراسٹرکچر سسٹم، پاور ٹرانسفارمرز کے بار بار دھماکے کے واقعات، اوور لوڈ اور دیگر امور پر تفصیلی سے زیر بحث لا ئے گئے اور انکے مو ثر و دیر پا حل کے متعد د تجا و یز پیش کیں۔ سر حد چیمبر کے عہدیداران اور سینئر ممبران نے کہا کہ نیپرا کے قوانین کے مطا بق، بجلی کے پہلے بل کی عد م ادائیگی کی صورت میں کنکشن منقطع کرنے کی اجا ز ات نہیں دیتا ہے لیکن اسکے با و جو د پیسکو مذکورہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس عمل کو فوری طور پر بند کرنے کو کہا۔ اس موقع پر پیسکو کے چیف ا یگز یکٹو محمد زبیر خان نے حکو مت کی جا نب سے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نر خو ں میں خصوصی مراعاتی پیکج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین سال کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت انڈسٹر یل صا ر فین کیلئے اضا فی بجلی کی قیمت 35.9 روپے سے کم کر کے 22.9 روپے فی یونٹ کر دی کی گئی ہے جس کے مطا بق زائد استعمال پر 12 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔ پیسکوکے سینئر افسر نے صنعتی ترقی کیلئے کا ر خا نہ د اروں کو حکومت کی جا نب سے مذکورہ انڈسٹر یل ٹر یف ریلیف سے بھر پور استفاد ہ حا صل کر نے پر زور دیا ہے۔ ان نے بتا یا مو جو دہ طور پر 7000 میگا واٹ اضافی بجلی دستیاب ہے جس کو ایک مر بوط پلا ننگ کے تحت ا ستعما ل میں لا یا جا ئیگا۔سر حد چیمبر کے عہدیداروں اور سینئر ممبران نے حکو مت کی جا نب سے نئے صنعتی ٹیرف ریلیف کا خیرمقدم کر تے ہو ئے اس بات پر زور دیا کہ نئے صنعتی مراعات کا اطلاق صنعتوں کی بجلی کی مجموعی کھپت پر لاگو کیا جائے اور ٹیرف کے تناسب میں مزید کمی کی جائے۔ سی ای او پیسکو نے سر حد چیمبر کے سینئر عہدید ا راں، ممبرا ن اور بز نس کمیو نٹی کے نمائندو ں کی تجا و یز سے ا تفا ق کیا اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سر حد چیمبر کے سا تھ مل کر تما م مسائل کے قابل عمل اور پائیدارحکمت عملی کے تحت تا جر و ں اور کا رخا نہ دا روں کے مسائل حل کئے جا ئیں۔ انھو ں نے پیسکو اورسر حد چیمبر، کاروباری برادری کے ساتھ باقاعدہ ملاقا تیں کے انعقاد اور مر بو ط لیز ان کے قیا م پر بھی زور دیا ہے۔اس مو قع پر سی ای او پیسکو محمد زبیر نے بتا یا کمر شل و ا نڈسٹر یل فیڈرز کو دیہی و گھر یلو فیڈر ز سے الگ کر نا پا لیسی کا حصہ ہو چکا ہے اس حوا لے سے ا قدا مات کئے جا رہے ہیں۔