خبریں

سرحدچیمبرکایوتھ انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ کاروبار کو فروغ دینے کیلئے 'میڈ ان کے پی کے' پر وگرا م شر و ع کر نیکا اعلان

07 October 2025

  صدرجنیدالطاف کاروبارو تجا ر ت کی بحا لی و تر قی کیلئے کار وباراور سرمایہ کاری دوست پا لیسیا ں تشکیل دینے پر زور 
31ویں ایس ٹی پی افسران ایس سی سی آئی کو اندرون ملک دورے کی ادائیگی کرتے ہیں 
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ای کامرس، یوتھ انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ایک تاریخی اقدام ''میڈ ان کے پی کے'' پر وگرام شرو ع کر نے کا ا علان کیا ہے۔اس بات کا انکشاف سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے گذشتہ رو ز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ (PITAD) اسلام آباد کے مختلف سرکاری محکموں کے31ویں خصوصی تربیتی پروگرام (STP) کے شرکاء کے چیمبر ہا وس ان لینڈ دورہ کے موقع پر ممبرا ن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ مختلف محکموں کے سینئر افسران کے 10 رکنی وفد کی سربراہی PITAD کے ڈائریکٹر قذافی رند کر رہے تھے۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش، سابق صدور ملک نیاز احمد، فیض محمد فیضی، فضل مقیم خان،سا بق نا ئب صدرشجا ع محمد، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عدنان ناصر، گل زمان، اشفاق احمد، سیف اللہ خان اور مجیب الرحمان، وویمن چیمبر پشاور کی صدر مس قر ۃ العین،سینئر نا ئب صدر زا رہ امیتا ز،سر حد چیمبر سیکر ٹری جنر ل مقتصد احسن اور تا جر اور صنعتکار بھی مو جود تھے۔اسمو قع پر ایک ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے زر یعے شر کا ء کو سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کی جانب سے کمر شل اور تجا رتی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار اور کاروباری برادری کے حقوق کے تحفظ، مستقبل کے اقدامات اورخیبر پختو نخوا کے قدرتی وسائل اور اقتصادی اور کاروباری ترقی کے لیے دیگر اہم پیش رفت کے حوا لے سے ا ٓ گا ہ کیا۔سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے اپنے ابتد ائی کلمات میں ایو ان کو بتا یا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں گیس، معدنیات، فارما، شہد کا فرنیچر، جواہرات/زیورات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع مو جود ہیں جو کہ اس صو بہ کی بڑی اہم شعبہ جا ت میں شا مل ہیں۔ چیمبر کے صدر نے اس مو قع پر کمزوریوں، پالیسیوں کی خرابیوں، کاروبار کرنے کی لاگت میں اضا فے ؎ اور خیبر پختو نخوامیں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں جمود لانے والے عو امل اور رکاوٹوں کا ذکر کر تے ہو ئے کہا خیبر پختو نخوا کر اچی کی بندرگاہ سے بہت دور ہے اور اسے ان تاجروں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیاجن کا زیا دہ تر انحصا ر افغانستان اور وسطی ایشیائی کی ریا ستوں کے ساتھ تجا ر ت و کار وبار ہے۔انہوں نے وفا قی و صو با ئی حکو متو ں اور متعلقہ اداروں سے خیبر پختو نخوا کے معر و ضی حا لات اور زمینی حقا ئق کو مد نظر ر کھتے ہو ئے اس صو بے پر خصوصی توجہ ؎دینے پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں تمام شعبوں میں کا فی پیچھے ہے۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود خیبر پختو نخوا کاافغانستان کے سا تھ قریب ہو نے کیوجہ سے وجہ سے صوبے کو بہت فائدہ بھی حا صل ہیں۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اوروسطحی ا یشیا ء کی ر یا ستو ں کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔صدر جنید الطاف نے ہنگامی بنیادوں پر پالیسیوں کی تشکیل اور تجارتی سہولت کاری کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے معاشی پالیسیوں کی تشکیل کے دوران زمینی حقائق پرمد نظر رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔ سر حد چیمبر جنید ا لطا ف نے افسران سے کہا وہ ریگولیٹرز کے بجائے کارو بار و تجا رت کی بہتر ی و فر وغ کیلئے سہولت کار کے طو رپر کردار ادا کریں۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے ای کامرس، نوجوان انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ کاروبار کے فروغ کے لیے دہائیوں پر محیط ’آسان کاروبار‘ پالیسی وضع کرنے پر زور دیا۔ افسران کے شرکاء کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے صد ر نے کہاسر حد چیمبر کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فعال اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے لوگ اور نوجوان انتہائی باصلاحیت اور ہنر مند ہیں لیکن ملک سے تیزی سے برین ڈرین کو روکنے کے لیے صرف حکومتی سرپرستی اور متعلقہ اداروں کی مدد کی ضرورت ہے۔  

NEWS