تاجربرداری کےمسا ئل کاحل، مراعات وسہولیات کےفراہمی ا ولین تر جیحا ت میں شا مل ہیں: سینئر نا ئب صدر محمد ندیم
تن سازی کےشعبےسےجڑ ے مسا ئل کوحل،متعلقہ اتھارٹیز کےساتھ موثراندازمیں ا ْٹھا نے کی یقین دہا نی
خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی سرحد چیمبرنومنتخب کابینہ کومبار کباد، نیک خو اہشات کا اظہار
سرحدچیمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسینئرنائب صدر محمد ند یم نے کہا ہےکہ چیمبر تاجربرداری کاواحدنمائندہ فورم اورموثرا ٓواز ہےجو کہ کاروبا ری طبقہ کےمسا ئل کےفور ی حل سمیت صو بہ بھر میں کاروبا ر وصنعت اورتجا رتی سر گر میو ں کے فروغ دینے کیلئے کو شا ں ہے۔ انھو ں نے بتا یا چیمبر نے کاروباروتجارت وصنعت کی بحا لی و تر قی اور معا شی و ا قتصادی خو شحا لی کے دس سالہ جا مع روڑ میپ پرتشکیل دینے کے حوا لے سے ا قدا ما ت کا ا ٓغاز کیا اور مجوزہ پا لا ن کو مر کز ی و صو با ئی حکو متو ں اور متعلقہ اداروں کے سا منے پیش کیا جا ئیگاتا کہ ا س پر عمل در ا ٓمدکو فوری یقین بنا کر معا شی ترقی کے خو اب کو شر مند ہ تعبیر کیا جا سکے۔ ا ن خیالات کے ا ظہا ر انھو ں نے گذشتہ رو ز خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمن اور جنرل سیکرٹری عدیل خان کی قیادت میں ایک وفد کے دورہ سر حد چیمبر کے مو قع پر شر کا ء سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ وفد میں ڈویژنل صدر ملک انور زیب، جنرل سیکرٹری عباد خان، ضلعی جنرل سیکرٹری مجید خان، صوبائی پریس سیکرٹری محمودالرحمن، مسٹر پاکستان سید محمد عرف بابا، شاہد خان آفریدی، حیدر خان، جبران خان,یوسف استاد، عثمان غنی، افتخار اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنر ل مقتصد احسن اور حمودالرحمن بھی مو جو دتھے۔ ملا قا ت کے دو ران سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مابین تن سازی کے شعبے میں اصلاحات، مسائل کے حل اور باڈی بلڈرزکی حوصلہ افزائی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق ہو ا۔سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر محمد ند یم نے تن سا زی کے شعبے سے و ابستہ مسا ئل اور صنعت کا در جہ دینے کیلئے حکو مت اور متعلقہ ادار وں کے سا تھ مو ثر ا ند از میں اْٹھانے اور انھیں حل کر ا نے، مر ا عات و سہولیات کی فر اہمی کیلئے ہر ممکن کو شش اور ا قدا ما ت ا ْٹھا نے کی بھر پور یقین د ہا نی کر ائی۔قبل ا زیں ایسو سی ایشن کے صدر سعیدالرحمن نے اجلا س کو تن سا زی کے شعبے سے و ابستہ ا فر اد کے مسا ئل سے تفصیلی طو ر پر ا ٓگاہ کیا۔ سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر محمد ند یم نے وفد کے مطالبات صوبائی حکومت کے سا منے پیش کر نے اور نئی کابینہ کے قیام کے بعد وزیرِ کھیل سے ملاقات کا اہتمام اور مسائل کے فوری حل کو یقینی دہا نی کر ائی ہے۔در یں اثنا ء سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنر ل مقتصداحسن نے وفد کو چیمبر ممبرشپ، ٹیکس کے دائرہ کاراور قانونی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم رؤف کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور سر حد چیمبر کے نو منتخب صدر جنید ا لطاف، سینئر نا ئب صدر محمد ند یم اور نا ئب صدر صا بر ا حمد بنگش کو اپنے اپنے عہد و ں کا چار ج سنبھا لنے پر انھیں مبا ر کبا دی۔ بعد ا زاں خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے سر حد چیمبر کے صدر جنید الطا ف سے بھی ملا قات کی اور مسا ئل سے ا ٓگاہ کیا۔