خبریں

سرحدچیمبر،اباسین یونیورسٹی کےمابین یوتھ انٹرپرینیورشپ،اسٹاٹ اپ کے فروغ کیلئےمفاہمت کی یا داشت پر د ستخط

24 October 2025


کاروباراورصنعت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنےکیلئے ٹھوس اقدامات کئےجا ر ہے ہیں: سینئر نا ئب صدر محمد ندیم 
 
معاہدےصنعت اور اکیڈیمیہ کے روابط کو مستحکم کر نے،با ہمی تحقیق اور جا ئنٹ وا نچر کے فر وغ میں اہم کر د ار ا دا کر یگا: شر کا ء 

سرحدچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اباسین یونیورسٹی پشاور کے درمیان صنعت اور تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں اور تحقیق پر کام کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم اور اباسین یو نیور سٹی پشاورکے وائس چانسلر ڈاکٹر سید عمر فاروق نے ایم ا ویو پر یونیورسٹی میں ہو نے و الی ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور افسران موجود تھے۔ معاہدے کے تحت، دونوں ادارے انڈسٹر یز، ا کیڈیمیہ ؎ تعلقات کو فروغ دینے، نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے ا ٓر ا ستہ کر نے سمیت مختلف کاروبار و سیکٹر ز کیلئے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے، طلباء کے لیے ہنر مندی کی تربیت، مشترکہ تحقیق اور اقدامات شروع کرنے، کاروبار میں کمرشلائزیشن اور اقتصادی ترقی کیلئے تعاون میں اضافہ کر نے بارے میں مشتر کہ ا قدا ما ت ا ْٹھا ئیں جا ئیگے۔ سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر محمد ندیم نے اس معاہدے کو انڈسٹری اور اکیڈیمیہ روابط کو بڑھانے کیلئے  ایک سنگ میل قرار دیتے ہو ئے کہا کہ چیمبریو تھ انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔سینئر عہدیدار نے یو نیور سٹیز سے نوجوان مرد اور خواتین فارغ التحصیل طلباء کو جدید کاروباری مہا رت و تکنیکی آلات سے لیس کر نے کی ضر ورت پر زور دیا  تاکہ وہ پائیدار معاشی ترقی، خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں، خا ص طور پر انھیں معاشی طور پرزیادہ بااختیار بنا یا جا سکے۔ سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر محمد ندیم نے مز ید کہاخیبر پختو نخوا کے نوجوان بہت باصلاحیت اور ہنر مند ہیں جنہو ں نے ہر شعبے اپنے صلا حتیو ں کا لو ہا منو ا یا ہے، لیکن انھیں ایک کامیاب بزنس مین بننے اور علاقائی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکو متی و نجی سطح پر سرپرستی اور تعاون کی ضرورت ہے۔سر حد چیمبر سینئر عہد ید ار نے خیبر پختونخواہ میں انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ کاروبار کے فروغ اور پھلتی پھولتی تجارتی اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے چیمبر کی جا نب سے ا ْٹھا ئے جا نے وا لے ا قدا مات سے شر کا ء کو تفصیلی طو ر پر ا ٓگا ہ کر تے ہو ئے کہا صوبے میں معیشت کو مستحکم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے  کاروبار اور صنعتوں کی بحالی کیلئے  ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔قبل ازیں اباسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید عمر فاروق نے تبا د لہ خیا ل کر تے ہو ئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ باہمی مفا ہمت کی یا د اشت پر د ستخط کی اہمیت کو ا ْجا گر کیا۔و ائس چا نسلر کا کہنا تھا ان کے ادارے نے صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار اداکر رہا ہے۔ ڈاکٹر سید عمر فاروق نے کہا کہ نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے اور اسٹارٹ اپ بزنسز کو مالی طور پر بااختیار بنانے اور معاشی خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ان کی رہنمائی اور مدد کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

NEWS