.jpg)
جیدعلماءکر ام، مذہبی سکا لرز،کاروبار ی رہنما و ں کا نبی کر یمﷺ کی تعلیمات سے سیکھنے اور انہیں اپنی زندگیوں میں اپنا نے پر زور
سرحدچیمبر نےانٹرنیشنل خاتم النبوت موومنٹ پشاور کے تعا ون سے سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقادکیا
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف،جید علما ء کر ام، مذہبی اسکالرز اور تاجر رہنماؤں نے کہا ہےکہ نبی کریمﷺکی زندگی پوری انسانیت کیلئے بہتر ین نمو نہ اور مشعل راہ ہے جو کہ مسلمانوں اور غیر مسلم دونوں کیلئے زندگی کے تمام پہلوؤں میں جامع رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دنیا حضور نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر حقیقی و دیر پا امن، معا شی تر قی و خو شحا لی حاصل کی جا سکتی ہے۔ان خیا لات کااظہا ر انھو ں نے گذشتہ رو ز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انٹرنیشنل خاتم النبوت موومنٹ پشاور کے با ہمی تعاون سے چیمبر ہاؤس میں منعقدہ سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کر تےہو ئےکیا۔کا نفر نس کےدور ان سرحدچیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، سابق سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان،چیمبرکی ایگزیکٹو کمیٹی کےار اکین گل زمان، مجیب الرحمان، اشفاق احمد اور صدر گل، سیکر ٹر ی جنر ل سر حد چیمبر مقتصد احسن، راشد اقبال صدیقی، اشتیاق پراچہ، تا جر و صنعت کار سمیت ز ند گی ہا ئے کے مختلف شعبہ جا ت سے تعلق ر کھنے و الے ا فر اد کثیر تعدا د میں مو جو دتھے جبکہ جید علما ء کر ام با لخصو ص مولانا طیب قریشی اور مولانا عبدالرحمن فاروق سمیت ممتاز مذہبی سکالرز کا نفر نس کے اہم مقر رین تھے۔سر حد چیمبر کے صدرجنید ا لطا ف، علمائے کرام اور مذہبی و تا جر رہنماؤں نے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ پوری کائنات کیلئے مشعل راہ اور رحمت ہیں۔انھو ں نے حضورؐ کی حیات طیبہ کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ نے انسانیت کو جہالت کے اتھاہ گہرائیوں سے نکالا اور انسان کے نظریات کی اصلاح کی انہیں بلند مقام عطا کیا۔ سر حد چیمبر کے صدرجنید الطاف نے حضور نبی اکرمﷺکی مثالی زندگی اور قائدانہ خصوصیات کو مفصل طور پر بیا ن کرتے ہو ئے کہا نبی ﷺکی تعلیمات سے سیکھنے اور انہیں اپنی زندگیوں میں لاگو کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہم دین محمدی کے پیروکار ہیں جن کی اپنی زندگی مجسم رحمت اور بلند اخلاقی آدرش ہے۔ سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے ان کا کہنا تھا کہ نبی پاک ﷺکی زندگی کے تمام شعبوں میں تمام انسانوں کیلئے ہدایت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔اس موقع پر مذہبی سکا لر و رہنما حضر ت مولانا قریشی اور مو لا نا عبد الر حما ن فار وقی اپنے مفصل بیا ن و تقر یر کے دور ان کہا ہے کہ رسول ﷺ نے مختصر وقت میں دنیا میں انقلاب برپا کیا اور اپنی ذاتی مثال اور عمل سے لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو کو بدل دیاجس نے باہمی تعلقات کے لیے ایک جامع ضابطہ اخلاق وضع کیا اور اپنے ذاتی طرز عمل سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا۔'' مذہبی علماء اور علمائے کرام کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ ا نبوی کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیغمبر اسلام کے پیغام کو پھیلانا مسلمانوں کا اجتماعی فرض ہے۔آخر میں اتفاق و اتحا د اور مذہبی ر و ا داری، بھا ئی چار ہ اوردین اسلا م چلنے کی تلقین کی اور ملک کی سلا متی و دپریا امن اور بزنس مین فور م کے لیڈر مر حو م سینیٹر الیاس بلو ر کے روح ایصا ل اور در جات کی بلند ی کیلئے خصو صی دعابھی کی گئی۔