خبریں

سر حد چیمبر نے فارما سیکٹر کی ترقی و بہتری کیلئے API پارک، کوالٹی کنٹر ول لیبارٹر ی لیب کے قیام کا مطالبہ

03 October 2025


صدرجنیدالطاف نے فارما انڈسٹری سے جڑے مسائل پر روشنی ڈالی، چیمبر، DRAP کا ڈرگ مینوفیکچرنگ  کے حو الے سے سیشن کا انعقاد 
 
افسر ان نےفارما انڈسٹریز کے فر و غ با ر ے میں اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں شر کا ء کو آگاہ کیا 

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرجنید ا لطا ف نے حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان پر حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کو ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹ (API) پارک کا در جہ دینے اور پشاور میں جدید ترین QCکو الٹی کنٹر ول لیبارٹری کے قیام کا مطالبہ کیا۔انھو ں نے فارما انڈسٹریز سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا کیونکہ اس اہم شعبہ کا ملک کے معاشی استحکام اور ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلید ی کر دا ر ہے۔یہ مطالبات انھو ں نے گذ شتہ روز چیمبر ہاؤس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان میں بیسک ڈرگ مینوفیکچرنگ کے فروغ سے متعلق ایک ا ٓگا ہی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیشن میں چیئرمین سینٹر لائسنسنگ بورڈ، DRAP ڈاکٹر نور محمد شاہ، مشاو رتی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنسنگ/سیکٹرل عبداللہ، فارماسسٹ/اکیڈمیشین پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر -DRAP FID پشاور شاہد نواز اور عدنان شاہد اللہ سیشن کے مقررین تھے۔سیشن میں سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش،سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ضیاء الحق سرحدی، آفتاب اقبال،سیف اللہ خان، سلطان محمد، گل زمان، مجیب الرحمان، عدنان ناصر اور سی ای او KPEZDMC عادل صلاح الدین، معروف فارما کے ما لک فو ا د الطاف، چیمبر کے سا بق سینئر نا ئب صدر انجینئر سعد خان زاہد، سا بق نا ئب صدر حا ر ث مفتی، محمد ارشد صدیقی اور فارما سیکٹر سے وابستہ صنعتکار، تاجر بڑی تعداد میں موجود تھے۔ادویا ت کی کا روبار و صنعت سے و ا بستہ ا فر ا د نے ویڈ یو لنک کے زر یعے بھی سیشن میں شر کت کی۔ اس موقع پر ڈریپ کے سینئر ا فسر ان نے اصلاحاتی اقدامات، با لخصو ص فارما انڈسٹریز کے فروغ اور لائسنسنگ کے عمل میں آسانی اور بنیادی اور نیم بنیادی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے بارے اقدا ما ت پر روشنی ڈالی اور کہا ڈریپ ادویا ت سا زی کی صنعت کے  فروغ کیلئے کو شا ں ہے یہی وجہ ہے کہ آسان پالیسیوں کی وجہ سے فارما انڈسٹریز میں تیز ی میں ا ضا فہ ہوا ہے۔فارما سیکٹر سے وابستہ ماہرین نے اہم مسائل، پالیسیوں کی خرابیوں پر روشنی ڈالی جو دواسازی کی پیداوار میں جمود اور اس شعبے کے تیزی سے زوال کی ممکنہ وجوہات بنیں۔مقررین اس با ت پر زور دیا کہ فارما انڈسٹری، اکیڈمیہ،اورDRAP/متعلقہ اتھا رٹیز کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ مشترکہ کوششوں اور اقدامات سے اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔شرکاء نے متفقہ طور پر ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجو یز پیش کی تا کہ فارما انڈسٹری سے وابستہ مسائل کے حل کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا جا سکے۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے کہا خیبر پختو نخوا  فارما انڈسٹری  مختلف مسا ئل کیو جہ سے دوسر ے صو بو ں کی نسبت کافی پہھچیے ہے اور یہ اہم صنعت بہت بڑے چیلنجز اور مسائل کا سامنا کر رہی ہے جس کو مشترکہ اقدامات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔سر حد چیمبر کے صدرجنید الطاف کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری ایک اہم شعبہ ہے، جسے افغانستان اور وسطی ایشیائی جمہوریہ کی مارکیٹ کے قریب ہونے کی وجہ سے بھی بہت فائدہ ہے۔چیمبر کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فارما انڈسٹری سے وابستہ مسائل کو حل کرنے اور ممکنہ شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔
مقتصد احسن، 
سیکرٹری جنرل، 
سرحدچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری

NEWS