خبریں

نومنتخب صدر جنید الطاف کا کار وبار ی طبقہ کو سہو لیات و مر اعا ت کی فر اہمی کیلئے اہم ترجیحا ت اور وژن کا اعلان

27 October 2025

حکو مت سے ون ونڈو آپریشن کے تحت 'کاروبار کرنے میں آسانی'اور ٹیکس اصلاحات، سہولیا ت کی فر اہمی کا موثر ا قدا ما ت کا مطا لبہ 

 
سر حد چیمبر تاجر برادری کی بے لوث خدمات پر یقین رکھتی ہے، ر یلیف، مسا ئل حل کیلئے اولین تر جیح ہے: بز نس مین فور م کے رہنما غضنفر بلور 
 
بزنس مین فور م کی قیا دت، تا جر وں کو کبھی ما یو س نہیں کر وں گا، مسا ئل حل کی ہر ممکن کو شش کی جا ئیگی، سالانہ اجلا س سے خطاب 

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر جنید الطاف نے گذشتہ زور چیمبر کے سا لا نہ اجلا س کے دور ان بزنس مین فورم کی قیادت کے وژن کے مطابق، ا ٓئندہ سال میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ، تا جر وں کو سہو لیات و مر اعات کی فر اہمی اور مسا ئل کے دیر پا حل کیلئے ایک جامع ایجنڈے/ ترجیحات کو باضا بطہ طور پر پیش کر دیا۔اجلا س میں بزنس مین فورم کے رہنما اور سابق صدر فیڈر یشن ا ٓف پا کستا ن چیمبر ز ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹری غضنفر بلور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سر حدچیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش، سبکدو ش ہو نے وا لے صدر فضل مقیم خان، سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جا ن، نا ئب صدر شہر یا ر اسر ار خان، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، اہم  رکن، معززین، معزز مہمانوں اور خاص طور پر معزز ممبران، وویمن چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کی صدر قرۃالعین، دیگر عہدید ار اں، ممبرا ن، سر حد چیمبر کے سیکر ٹر ی جنر ل مقتصد احسن نے سا لا نہ جنر ل با ڈی اجلا س میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔سالا نہ جنر ل با ڈی ا جلا س کے دوران الیکشن کمیشن کے سر برا ہ ملک نیا ز ا حمد نے نو منتخب صدر جنید ا لطاف،نو منتخب سینئر نا ئب صدر محمد ند یم اورنو منتخب نا ئب صدر صا بر ا حمد بنگش کے نا مو ں کا با ضا بطہ کیا جبکہسر حد چیمبر کے سیکر ٹر ی جنر ل مقتصد احسن نے چیمبر کی جنر ل با ڈی اجلا س میں عمو می اور خصو صی کار وبار کی انجا م دہی کی جس میں خصو صی طو رپر چیمبر کے میمور ڈیم اینڈ ا ٓر ٹیکل ا ٓف ایسو سی ایشن میں ڈ ائر یکٹو ر یٹ جنر ل ا ٓف ٹر یڈ ا ٓر گنا ئزیشن کی ہد ایت کے تحت تر امیم پر منظو ری لی گئی۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے آئندہ سال کیلئے مقر رہ کر دہ اہم ترجیحات، ا ہد ا ف اور جامع حکمت عملی و وژن طور پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا ہے کہ چیمبر تمام اراکین کیلئے اوپن ڈور پالیسی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرے گا اورممبر ان اس سال میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے اور چیمبر کا رکن ہونے کے ناطے انھیں فخر ہو گا۔ صدر نے کہا ان کا مشن چیمبر کو جدیدیت،بر ق ر فتا ری اور مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انھو ں نے یقین دلایا کہ وہ بزنس مین فورم کی قیادت، ممبران اور تاجروں کو مایوس نہیں کریں گے اور وعدہ کیا کہ وہ کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔ چیمبر کے صدر نے تاجر برادری کی مشکلات بیان کر تے ہو ئے کہا سر حد چیمبر کی مو جو دہ قیا دت مرکزی اور صوبائی سطح پر متعلقہ سرکاری محکموں اور حکام کے ساتھ موثر انداز میں بات کر کے تاجروں کی حقیقی شکایات اور مطالبات کو حل کریں گے۔ صدر جنید الطاف نے مقررہ ترجیحات کی تفصیلی طو ر پیش کر تے ہو ئے بتا یا ہے چیمبر کے ا ہم تر جیجا ت میں ممبر ان کو ایک ہی چھت کے نیچے متعدد سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر کا قیام، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل کو مضبوط بنانا، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات کو ا ستو ار و مشاورت کر نا، تھنک ٹینک سیشنز کا انعقاد، مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں، پا لیسیو ں و ا قد امات کے نفاذ کا تسلسل جار ی رکھنا، جدیدطرز کی ایکسپو سینٹر پشاور کی بر وقت تکمیل، تا جروں کو مالیاتی سہولیات فر اہمی، مضبوط و با اختیا ر بنانا، بینک اور بینکوں کے زر یعے ا ٓسان شر ا ئط پر قر ضو ں کی فر اہمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی، تجارت اور برآمدات کو فروغ دینا شا مل ہیں۔مزید برآں، صدر جنید الطا ف نے کہا سر حد چیمبر ایک موثر وکالت کا کردار ادا کرے گا اور وفاقی اور صوبائی سطح پر مختلف سرکاری محکموں / اداروں میں نمائندگی کو یقینی بنائے گا، حکومتی اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے اور ان کے مسائل کو تیز رفتار بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ہم تمام کاروبار اور تجارت کیلئے سازگار ماحول کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اور ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار جاری رکھنے کیلئے  اپنے کاروبار اور فرنچائزز کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے مزید جگہ اور مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے اہم مطالبات پیش کیا اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کاروبار میں آسانی کے لیے عملی اقدامات کریں، موجودہ ٹیکس پالیسی پر نظرثانی کریں، کاروبار مخالف اقدامات سے گریز کریں، کاروبار دوست پالیسی اپنائیں، سرمایہ کاروں، تاجروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی، سرحدی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔ قبل ازیں بزنس مین فورم کے رہنما غضنفر بلور نے  اپنے اہم خطا ب میں چیمبر کی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سر حد چیمبر نے ہمیشہ بلا امتیاز خدمات فراہم کی ہیں، ہم نے چیمبر فار آل کی پالیسی کو اپنایا ہے اور اس کے دروازے سب کیلئے  کھلے ہیں۔ انہوں نے بزنس مین فورم پر اعتماد کا اظہار کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ سر حد چیمبر کے ممبران، تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے بے لوث خدمات جاری رکھے گا۔بزنس مین فورم کے رہنما غضنفر بلور اسمو قع پر بجلی، گیس، گند م کی تر سیل پر غیر قا نو نی پا بند ی کے نفا ذ، گھر یلو صا ر فین کو ا ٓر ایل جی گیس کنکشز کی فر اہمی کا اعلان اور دیگر مسا ئل کے حوا لے سے بز نس کمیو نٹی کے تحفظا ت کو تفصیلی طو رپر ا ْجا گر کیا۔ انھو ں نے اسپیشل سر ما یہ کاری کو نسل (SIFC) ملک میں سر ما یہ کار ی کے فر وغ اور بر ا ٓمدا ت پر مبنی پا لیسیو ں کے نفاذ کا خیر مقد م کر تے ہو ئے ملک بھر میں ا من کے قیا م میں پا کستا ن کی مسلح ا فو اج اور سیکو رٹی کی کا شو ں اور قر با نیا ں کو شا ند ا زر الفا ظ میں خر ا ج تحسین پیش کیا۔ انھو ں نے سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف کی قیاد ت میں ایک ڈیز ا سٹر ریلیف کمیٹی کے قیا م کی تجو یز پیش کی۔ انھو ں نے اس مو قع پر سر حد چیمبر کے سبکد و ش ہو نے و الے صدر فضل مقیم خان، سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جا ن اور نا ئب صدر شہر یا ر ا سر ار خا ن کی کاروباری طبقہ کی خد مت اور مسا ئل کے حل میں اہم کر دا ر ادا کر نے کو بھی شا ندا ر الفا ظ میں سر اہا ہے۔ انھو ں نے سر حدچیمبر کے نو منتخب صدر جنید ا لطاف، سینئر نا ئب صدر محمد ند یم اور نا ئب صدر صا بر ا حمد بنگش کو دلی کی گہرائیو ں سے مبا ر کبا دی۔قبل ا زیں سر حد چیمبر سبکد و ش ہو نے و الی صدر فضل مقیم خا ن نے بھی جنر ل با ڈی ا جلا س سے خطا ب کیا ااور انکے دور صدار ت میں ہو نے ا ہم کا میا بیو ں اور مسا ئل کے حل کے حوا لے ا قدا مات کو تفصیلی طور پر پیش کیا۔  

NEWS