قازقستان پاکستان کیساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے: سفیر یرژان کستافن
صدرجنیدا لطا ف نےقا زقستان کےسفارتخانےمیں خصوصی سہولت ڈیسک، بزنس کونسل کےقیا م کی تجو یز پیش کی
سرحدچیمبرکی اقتصادی ترقی اورعلاقائی تجارت کے فروغ کیلئےSIFC کی کوششوں اور اقدامات کی تعریف
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بہتر بنانے کیلئے جو ائنٹ و ا نچر پر کا م، ٹر یف و تجا ر تی ر وکا ٹوں کو دو ر کر نے اور ویزا کے عمل کو آسان بنانے سمیت تجا ر تی و فو د کے تبا دلہ اور مشتر کہ طور پر نما ئشو ں کے انعقاد پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ دونو ں بر داراسلا مک مما لک میں با ہمی تجارت میں بہتری کے امکانات کا فی روشن ہیں اور موجودہ تجارتی حجم کو بہتر بنانے کیلئے تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی اشد ضر ور ت ہے جبکہ پا کستا ن میں تعینات قازقستان کے سفیر یر ژان کستافین نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعاون اور با ہمی تجا رتی تعلقات کو بڑھانے کا خو اہا ں ہے ان کا کہنا تھا قازقستان اور پاکستان کے درمیان بڑھے ہوئے دوطرفہ تعلقات نئے افق پر پہنچ چکے ہیں۔ قا ز ستا ن کے سفیر نے کہاامن اور استحکام با ہمی تجار ت کو فر و غ دینے کیلئے نا گر یز ہے کیو نکہ قا ز ستا ن اور پا کستا ن کے در میا ن تجا رت کیلئے افغانستان ہی سب سے ا ٓسا ن اور کم ر استہ ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق، پا کستا ن میں تعینا ت قا ز ستا ن کے سفیر یرژان کستافین، کمر شل وقو نصلر رفا قت نو لا ن اور سی ای او ویلٹ کنیکٹ بر سٹر انجینئر ہا بیل ا حمد خان کے ہمر اہ گذشتہ رو ز سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی کا دو رہ کیا۔ اجلا س کی صدار ت سر حدچیمبر کے صدر جنید ا لطا ف نے کی جبکہ اس موقع پر سر حد چیمبر سینئر نا ئب صدر محمد ند یم، نا ئب صدر صا بر ا حمد بنگش، چیمبر کے سا بق صد ور ملک نیا ز احمد، ذو ا لفقار علی خان، شیر با ز بلور، سا بق سینئر نا ئب صد ر اور چیر مین سر حد چیمبر کی ا سٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے پا کستا ن اور ا فغانستان اور وسطحی ایشیا ء با ہمی تجا رت شا ہد حسین، سا بق سینئر نا ئب صدر عمر ا ن خا ن مہمند، سابق نا ئب صدور حا ر ث مفتی، عا بداللہ یو سفز ئی،ایگز یکٹو کمیٹی کے ا ر اکین ضیا ء ا لحق سر حد ی، سیف ا للہ خان، اشفا ق ا حمد اور شمس ا لر حیم اور احسان اللہ یو سفز ئی، صدر گل، فضل و احد، اشتیا ق پر ا چہ، سنا ن سیٹھی،ر ا شد ا قبال صد یقی، سہیل جا و ید، سیدا عجا ز علی شاہ،نعیم ا لر حما ن، چیر مین انسٹی ٹیو ٹ آف ر یجنل سٹڈی پشاور ڈ اکٹر ا قبا ل خلیل، وو یمن چیمبر ا ٓف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کی صدر قر ہ ا لعین، سینئر نا ئب صدر زا را امیتاز، نا ئب صدر ز رین ا ختر، تا جرو صنعتکا ر بھی مو جو د تھے۔ملا قات کے دور ان دونوں جا نب نے با ہمی تعاون کو مضبوط کرنے مشتر کہ اقدامات ا ْٹھا نے پر اتفاق ہو ا۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے کہا کہ خیبرپختونخوا مقا می و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پْر کشش و منافع بخش مقا م ہے جہاں تیل، گیس، ہائیڈل پاور جنریشن،جیمز و جیو لر ی،، قالین، شہد، فارماسیوٹیکل اور دیگراہم شعبہ جا ت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صدر جنیدالطا ف نے مزید کہا: خیبر پختو نخوا افغانستان اوروسطی ایشیائی ریا ستو ں کیلئے گیٹ وے کی حییثت رکھتا ہے جہا ں پر مختلف شعبہ جا ت میں سر ما یہ کا ری کے بے پناہ مواقع مو جو دہیں ''جنید الطاف نے کہا کہ موجودہ تجارتی حجم دونوں برادر اسلامی ممالک کی حقیقی تجارتیپو ٹینشل کی عکاسی نہیں کرتاہے۔انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے کاروبار سے بز نس ٹو بزنس رو ابط کو ا ستو ار کر نے،، تجارتی وفود کے تبادلے، سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد اور ایک دوسرے کے تجربات سے مؤثر طریقے سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے اس مو قع پر اظہا ر خیا ل اور مختلف سو الات کے جو اب دیتے ہو ئے کہاپاکستان اور قازقستان کے درمیان چھ تجارتی ورکنگ گروپس بنائے گئے ہیں جبکہ فیڈریشن اور علاقائی چیمبرز کے ذریعے تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ بزنس کونسل کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔اسی طرح انہوں نے اب تک ہونے والے 6 بین الحکومتی اجلاسوں کے بارے میں بتایا جب کہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ 40 دو طرفہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔تاہم، انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام کوششوں کے باوجود قازقستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی حجم اب بھی بہت کم ہے اور امید ظاہر کی کہ فعال انٹرایکٹو سیشن اور پاکستان کے ذریعے چیمبرز کیساتھ تعاون متعدد شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ سفارت کار نے کہا کہ کاروباری ویزوں کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں اور سر حد چیمبر کے لیٹر پر ممبران کو فوری ویزا جاری کرنے کی بھر پور یقین دہا نی کی ہے۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے اپنی سفارشات میں خیبر پختو نخوا کی بزنس کمیو نٹی کیلئے قا ز ستا ن کے سفار خانے اسلا م ا ٓباد میں خصوصی اسپیشل سہولت ڈیسک قا ئم کر نے، پاک قازقستان بزنس کونسل کی تشکیل، پشاور میں اعزازی قونصل کی تعیناتی، چیمبر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی تجا ویز پیش کی۔اس موقع پر سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے مقامی اور علاقائی تجارت کے فروغ اور ملک کی اقتصادی ترقی اورمعا شی خو شحا لی کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے کہا کہ اقتصادی نقطہ نظر کافی امید افزا ہے اور ہم افغانستان اور وسطی ایشیائی جمہوریہ ممالک کے ساتھ کاروبار اور تجارت کو بڑھانے کے لیے امن اور استحکام چاہتے ہیں۔