خبریں

سرحدچیمبرکاپھلوں وزرعی اجناس کی سرٹیفیکیشن اور معیارکوعالمی سطح تک لا نے پر زور

23 October 2025


خیبرپختونخوامیں زراعت اورباغبانی کےشعبےکوفروغ دینےکےوسیع مواقع موجود ہیں:سینئرنائب صدرمحمد ندیم 
 
کسانوں کوجدیدٹیکنالوجی کی فراہمی،معیاری بیج اور مراعات، شعور پید ا کرنے کیلئے مو ثر ا قدا مات کا مطا لبہ 
 
سرحدچیمبر،پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی با ہمی اشتراک سےباغبانی کے شعبےکی ترقی کےحوا لےا ٓگا ہی سیشن کاانعقاد  
 
سرحدچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نےپھلو ں اور زر عی ا جنا س کی بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدات کو بڑھانے کیلئے سرٹیفیکیشن اور مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق لانے پر زور دیا ہے۔ سر حد چیمبر نے کاشتکار برادری کو جدید ٹیکنالوجی سے ا ٓر ا ستہ کر نے، معیاری بیج کی فر اہمی اور پیداوار کو بہتر بنانے اور باغبانی کے شعبے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے دیگر مراعات کا بھی مطا لبہ کیا۔ ان خیالا ت کا اظہا ر گذشتہ رو ز سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ ا نڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد ندیم نے چیمبر اورپاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے با ہمی اشتراک سے منعقدہ پاکستان کے ہارٹیکلچر سیکٹر:عا لمی جی اے پی، ایچ اے سی سی پی اور آئی ایس او 22000 سرٹیفیکیشن کے سپورٹ کے موضوع پر آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سر حد چیمبر کے سابق صدور فواد اسحق، فضل مقیم خان، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آفتاب اقبال، سیف اللہ خان، کسان برادری، ممبران، سینئر حکام،سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن، فضل واحد، صدر گل، اشتیاق محمد، پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے بی او ڈی ڈ اکٹر غلا م نبی، مشیر ڈا کٹر ایم عظیم، ر یجنل ہیڈ جعفر علی، محکمہ زراعت کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سینئرافسر ان اور سٹیک ہو لڈ ز کے نما ئند وں نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن میں شر کت کی اور شرکاء سے خطاب کیا اور پیداوار کو بہتر بنانے اور باغبانی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی قیمتی ا ٓراء و تجاویز دیں۔سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ند یم نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں زراعت اور باغبانی کے شعبے کو فروغ دینے کے وسیع مواقع مو جو د ہیں جو کہ آب و ہوا، خوبصورت وادیوں، خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں کی مختلف اقسام اور ان کے ذا ئقہ اور معیارات عالمی سطح پر کا مقبو ل ہیں۔سر حد چیمبر سینئرنا ئب صدرمحمد ندیم نے خیبرپختونخوا میں پھلوں کے بے پنا ہ اور بے شمار خزانے پا ئے جا تے ہیں جیسے سوات کا آڑو، مالاکنڈ کا کھجور، چترال کا انار، اور پشاور کا ناشپاتی اور بیر، بنوں کا امرود اور ہلدی، اور ڈی آئی خان کی کھجوریں نہ صرف زرعی اجناس ہیں بلکہ علاقائی ثقافت اور زراعت کی شناخت بھی ہیں۔سر حد چیمبر سینئر نا ئب صدر محمد ند یم نے مزید کہا کہ پشاور میں آلو اوربینگن قابل ذکرو اعلی مقام حا صل ہے اور پھولوں میں گلاب اورگیندے کی کا شت صدیو ں سے مقا می ر و ایت کا حصہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کٹائی کو بہتر بنانے اور کے پی میں باغبانی کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ان صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کرنے کیلئے  ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔سر حد چیمبر سینئر نا ئب صدرمحمد ندیم نے پھلوں اور سبزیوں کی سرٹیفیکیشن اور دیگر مصنوعات عالمی معیار پر پورا اترنے کی ضر ورت پر زور دیتے ہو ئے کہا ایسے اقدا ما ت سے پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈی میں مسابقتی ہوں گی اور دنیا بھر میں اس کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی اور زراعت کا شعبہ مقامی صنعتوں، معیشت کو مضبوط بنانے اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بہت زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے سر حد چیمبر کے وژن کی عکاسی کرتا ہیں کیونکہ یہ مقامی صنعتوں اور کاروبار کو بااختیار بناتے ہیں اور مختلف مصنوعات کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔ سر حد چیمبر کے سا بق صدوراور سینئر عہدیداروں کا کہنا تھاکہ پاکستان کا باغبانی کا شعبہ صنعتوں، تعلیمی اداروں اور حکومت کے درمیان سہ فریقی کوآرڈینیشن اور تعاون کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق آنے میں کا فی مد د گار ثا بت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر سرٹیفیکیشن، معیارات کی پابندی اور عالمی مسابقت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارو با ری طبقہ مشترکہ طور پرخیبر پختو نخوا میں زرعی اجنا س و مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں معیارتک لانے اور ترقی کا سفیر بنا سکتے ہیں۔ سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر محمد ندیم نے ایسے معلوماتی سیشن کے انعقاد پرکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے باغبانی اور زراعت کے شعبے سے وابستہ تاجر برادری کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے تاجر برادری کے لیے ایسے مزید آگاہی سیشن منعقد کرنے پر زور دیا۔ قبل ازیں پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سینئر ا فسر ان نے با غبا نی شعبہ کی ترقی، سرٹیفیکیشن اور معیارات کو عالمی ما ر کیٹ کے بر ا بر لا نے کیلئے حکو متی ا قدا مات اور کسا نو ں کو تکینکی معا ونت اور دیگر مرا عات کے بار ے میں شر کا ء کو تفصیلی طو ر پر ا ٓگاہ کیا۔

NEWS