جنید ا لطا ف سر حد چیمبر ا ٓ ف کا مر س اینڈ ا نڈسٹر ی کے بلا مقابلہ صدر، محمد ند یم سینئر نا ئب صد ر اور صابر احمد بنگش نا ئب صدر منتخب ہو گئے۔سر حد چیمبر کے مو جودہ صدر فضل مقیم خان، سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جان اور نا ئب صدر شہر یا رخا ن نے ا پنے صدارتی عہدوں کے استعفے چیمبر کے سیکرٹری جنر ل آفس میں گذشتہ روز جمع کروائے تھے اسکے بعد سیکر ٹری جنر ل نے ڈا ئر یکٹر یٹ جنر ل ا ٓف ٹر یڈ ا ٓر گنائر یشن کے متعلقہ قو انین کی پیر و ی کرتے ہوئے چیمبر کی ا یگز یکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلا س طلب کیا جس کے دور ان مو جو دہ صدر، سینئر نا ئب صد ر اور نا ئب صدر کی جا نب سے استعفے پیش کئے گئے جس کی ایگز یکٹو کمیٹی نے متفقہ طو ر پر منظور ی دیدی۔ا ستعفوں کی منظور ی کے بعد چیمبر کے سیکر ٹر ی جنر ل نے ڈ ا ئر یکٹر یٹ جنر ل ا ٓف ٹر یڈ ا ٓر گنائر یشن کے متعلقہ قو انین کے مطا بق اجلاس کی کارروائی کے دوران صدارتی عہدوں پر انتخاب کیلئے با ضا بطہ شیڈول جاری کرکے الیکشن کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن ملک نیا ز احمد، فیضی محمد فیضی اور ذوالفقار علی خان پر مشتمل تھا۔صدارتی عہدوں پر کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جانچ پڑتال کیلئے اجلاس 2گھنٹوں کے لئے ملتوی کردیاگیا۔اجلاس کی دوبارہ کارروائی کے آغاز میں ا لیکشن کمیشن نے ایوان کو آگاہ کیا کہ جنید ا لطاف نے صدر جبکہ محمد ند یم نے سینئر نا ئب صدر اور صابر ا حمد بنگش نے نا ئب صد ر کیلئے کا غذ ا ت نامز دگی جمع کر و ائے تھے جس کی جا نچ پڑ تا ل کے بعدالیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کو در ست قر ار دیدیا۔ الیکشن کمیشن کے مطا بق جنید الطاف، محمد ند یم اور صا بر ا حمد بنگش کے علاوہ کسی نے بھی کا غذ ات نا مز دگی جمع نہ کرائے جس کے بعد ا لیکشن کمیشن نے جنید ا لطا ف کو بلا مقابلہ سرحد چیمبر کے صدر ٗ محمد ندیم کو سینئر نا ئب صد ر اور صابر احمد بنگش کے بلا مقابلہ نا ئب صدر منتخب ہو نے کا با ضا بطہ ا علا ن کیااور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاجس کی کاپی DGTO آفس کو بھی ارسال کردی گئی۔نو منتخب عہدیداروں کا باضابط اعلان سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آنیوالی سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے صرف صدارتی عہدوں کیلئے موصول ہونیوالے استعفے منظور کئے جبکہ تینوں عہدیداربحیثیت ایگزیکٹو کمیٹی بشمول دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور نئے منتخب ہونیوالے عہدیداران اپنی مدت 30ستمبر 2026ء تک پوری کریں گے۔ قبل ازیں سر حد چیمبر کے سبکدوش ہو نے والے صدر فضل مقیم خا ن کی زیر صدارت ایگز یکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس چیمبر ہا ؤ س میں منعقد ہو ا جس میں سر حد چیمبر کے سبکد و ش ہو نیو الے سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جان اور سبکدو ش ہو نیو الے نا ئب صدر شہر یا ر خا ن کے علاوہ ایگز یکٹو کمیٹی کے اراکین ضیا ء الحق سر حد ی، عبد النصیر،محمد ا شفاق، آفتا ب ا قبال، شمس ا لر حیم، حسن ز ا ہد ین، عبا س فو ا د عظیم، سجا د ظہیر اور عدنان نا صرنے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پرا جلا س میں بز نس مین فور م کے لیڈ ر اور سا بق ایف پی سی سی ا ٓئی کے صدر غضنفر بلور، انجمن تا جر ان پشاور کے چیئر مین شو کت علی خان ٗسر حد چیمبر سا بق صدور فو ا داسحاق، ر یا ض ا ر شد، حسنین خور شید،زاہد ا للہ شنو ار ی، سابق سینئر نائب صدور عنا یت خان، صدرثنا ء اللہ خا ن، سا بق نا ئب صدر حا ر ث مفتی ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن اورفیصل افضل ٗ سہیل جاوید ٗ صدر گل، فیض ر سول، فضل و احد، اشتیا ق محمد پر ا چہ اور دیگر نے ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلا س میں مبصر ین کی حیثیت سے شرکت کی۔سر حد چیمبر کے سا بق صدور اور ایگز یکٹو کمیٹی کے ا ر اکین نے سر حد چیمبر کے سبکدوش ہو نے والے صدر فضل مقیم خان، سینئر نا ئب صدر عبد الجلیل جا ن اور نا ئب صدر شہر یا ر اسر ا ر خا ن کی بز نس مین فور م کے پلیٹ فور م اور لیڈ ر شپ کے ر ہنما ئی کے ذر یعے تا جروں، صنعت کار وں کیلئے بے لو ث خد مات کو شا ند ا ر ا لفا ظ میں خر اج تحسین پیش کیا اور نو منتخب صدر جنید ا لطاف، سینئر نا ئب صدر ند یم ر وف نا ئب صد ر صابر احمد بنگش کو د ل کی گہر ا ئیو ں سے مبا ر کبا د دی اور ا ْمید ظا ہرکی کہ سر حد چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر، سینئر نا ئب صدر اور نا ئب صدر بزنس مین فور م کے مشن اور اہد اف، تاجر وں اورصنعت کار وں کے مسا ئل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گی اور سبکدوش ہونیوالے کابینہ کے نقش قدم پر چل کر تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنااہم کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ نو منتخب عہدیداران یکم اکتوبر2025ء سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
مقتصد احسن
سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری