سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں پر اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں تاہم حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مقامی سرمایہ کاروں کوخصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کرے جس کے نتیجہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگاجبکہ پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو Dan Stoenesco نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاکستان کے ساتھ مضبوط قریبی سفارتی ٗ تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں انہیں مزید مستحکم وبہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے ٗ مختلف اہم شعبہ جات میں جائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری اور باہمی صنعتی نمائشوں سے مصنوعات کی فروغ سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ سابق صدور سرحد چیمبرحاجی محمد افضل ٗ ذوالفقار علی خان ٗسابق سینئر نائب صدرثناء اللہ خان ٗ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین عباس فواد عظیم ٗ اشفاق احمد ٗ صابر احمد بنگش ٗ عدنان ناصر ٗ صدام حسین ٗ سیف اللہ خان ٗ شمس الرحیم اور قراۃ العین ٗ صدر گل ٗ اشتیاق احمد پراچہ ٗاصغر خان ٗنعیم الرحمان ٗ حسنین شیراز ٗ احسان اللہ ٗسید اعجاز علی شاہ ٗ فیروز شاہ ٗشاہد خان ٗ سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ٗ تاجر و صنعت کار بھی موجود تھے جبکہ رومانیہ کے سفیر کی ٹیم میں منسٹر Plenipotentias ٗ ایڈورڈ رابٹ پریڈا ٗ ہیڈ آف قونصل سیکشن کرسٹین سیلیسن کوروما اور قونصل جنرل رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد Claudiu Vasile Cucu کے علاوہ پشاور میں تعینات رومانیہ کے اعزازی قونصل جنرل مسعود انورقاضی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جانب سے پاکستان اوررومانیہ کے درمیان باہمی تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات بالخصوص بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے ٗ باہمی صنعتی نمائشوں اور مصنوعات کی ترقی و بہتری کے لئے جائنٹ وینچر پر اتفاق رائے ہوا ہے۔