پا کستانی قو م، بزنس کمیو نٹی پا ک فوج کیسا تھ شانہ بشانہ کھڑی ہے: سر حد چیمبر
صدر فضل مقیم نے بھا رت کے مذ مو م عز ائم کو خا ک میں ملا نے پر پا کستا نی افو اج کو شا ندار خر اج تحسین پیش کیا۔
پٍشاور08 مئی 2025
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پا کستا ن کے متعد دشہر وں میں بلا اشتعال بھارتی فوجی حملوں کے جواب میں پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے اورپا ک فو ج اور حکو مت کو خر ا ج تحسین پیش کر نے کے لئے چیمبر ہا و س میں عظیم الشا ن یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے جمعرات کو چیمبر ہاؤس میں ہنگا می اجلا س اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی ریلی اور میڈ یا کے نمائند وں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں شہریوں پر بھارتی حملوں کی شدید مذمت کی اور جوابی کارروائیوں اور بھارت کے پانچ جیٹ طیاروں کو گرانے پر مسلح افواج کی بھرپور تعریف کی۔انھو ں نے کہا:”آج پاکستان کو ایک بار پھر بھارتی جارحیت کا سامنا ہے اور ایک قوم اور پاکستانی ہونے کے ناطے اپنی صفوں میں اتحاد، اعتماد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے“۔یکجہتی ریلی کی قیادت سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، سابق صدور حاجی محمد افضل، ملک نیاز احمد، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آفتاب اقبال، گل زمان، شمس رحیم، اشفاق احمد، ندیم رؤف اور راشد اقبال، سیکرٹری جنرل اقبال صدیق اور دیگر نے کی۔ ریلی میں چیمبر ممبران، سٹاف اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔بز نس کمیو نٹی کے نما ئند وں اور چیمبر کے ممبر ان نے پاکستان کی مسلح افواج،COAS جنرل عاصم منیر، ملک کی عسکری اور سول قیادت کی حمایت میں بھرپور نعرہ با زی کی۔شر کا ء نے بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی مسلح افواج کے خلاف زبر د ست نعرے بھی لگائے۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ پاکستان خطے کا پرامن ملک ہے اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی مہم جوئی ایک صریح غلطی تھی اور خبردار کیا کہ بھارتیوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرحد چیمبر کے صدر نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک رہی ہے۔صدرفضل مقیم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بہادری سے لڑا اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرایا جو کہ انتہائی قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے جرات مندانہ، بروقت اور بہادرانہ فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے جس کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کو کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اجازت دی ہے اور کہا یہ فیصلہ نہ صرف مادر وطن کے تحفظ کا اعلان ہے بلکہ یہ اعتماد کا ترجمان، عزت اور عزت نفس کا عکاس بھی ہے۔ سر حد چیمبر کے صدر نے پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مادر وطن کو بھارتی جارحیت سے محفوظ رکھا۔ صدر فضل مقیم کا کہنا تھا: ”وہ تاجر برادری ہونے کے ناطے نہ صرف معیشت کے محافظ ہیں بلکہ قومی نظریے کے محافظ بھی ہیں“اورہم اپنی عسکری اور سول قیادت اور ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ آئیں مل کر پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کے لیے متحد ہوں اور پوری دنیا کو دکھا دیں کہ ہم ایک بہادر اور بیدار، غیرت مند قوم ہیں اور دشمنوں کے ناپاک عزائم سے مادر وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔