*سرحدچیمبر نے پٹر ولیم مصنو عات کی نر خو ں میں بے تحا شہ اضا فہ کو یکسر مستر د کر دیا*
*حکومتی فیصلے کاروبارو صنعت کو غیر پائیدار اور ناقابل عمل بنا دے گا: صدر فضل مقیم خا ن*
*چیمبرکاقیمتوں میں اضا فے کوواپس لینے،کار وبار میں ا ٓسا نیا ں پید ا کر نے خصوصی اقدا مات ا ْٹھا نے پر زور*
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پٹر ولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ایک بار پھربے تحا شہ اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبر دا ر کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نہ صرف صنعتی لاگت بڑھے گی بلکہ عالمی منڈی میں پاکستانی اشیاء کی مسابقت بھی ختم ہو جا ئیگی۔گذشتہ رو ز سر حد چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر فضل مقیم خان،سینئر نا ئب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان اورجملہ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے مشتر کہ بیا ن میں خد شہ ظا ہر کیا ہے کہ پٹرو لیم مصنو عات میں ہو شر اضا فے کو 'ٹکنگ ٹائم بم'' قرار دیا جس سے مہنگا ئی کا نئی لہر ا ٓئیگی جو کہ ز ند گی ہا ئے ہر طبقہ کو شد ید متاثرہ کر یگی۔سر حد چیمبر کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ پہلے سے ہی شدید افراط زر کے دباؤ سے دوچار کاروبار، اب بند ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ انھو ں نے مزیدکہا حکومت کی جا نب حالیہ پیٹرول 5.36 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11.37 روپے فی لیٹر تک اضافے کویکسر مسترد کر تے ہو ئے کہا پٹر ولیم مصنو عات کی قیمتیں بڑ ھنے کے ساتھ ہی ٹر انسپورٹ کے کر ایو ں میں نما یا ں اضا فہ نظر ا ٓیا ہے جس کے نتیجہ میں روز مر ہ استعمال کی اشیا ء خوردونوش سمیت خا م ما ل کے قیمتو ں بھی کا فی حد تک بڑ چکی ہے جو کہ مہنگا ئی کا نئے طو فان بر پا کر رہیگے اور اشیاء ضروریہ لوگو ں کی قوت خریدی سے مکمل با ہر ہو جا ئیگی اور پہلے سے مہنگا ئی کے ستا ئے عوام اور کار وبار ی طبقہ کی مزید کمر توڑ دیگا۔ سر حد چیمبر کے سینئر عہدیدا راں نے حکومتی پالیسی سازوں پر تنقید کی کہ وہ ایندھن کی قیمتوں کے تعین کو ایک آسان ''مالیاتی شارٹ کٹ'' کے طور پر ا ستعما ل کر تے ہیں اور یہ ا قدام وسیع تر معاشی بنیادوں کو غیر مستحکم کرتا ہے۔سر حد چیمبر کے رہنماؤں نے کہا پیٹرول با لخصو ص ڈیز ل کی نر خو ں میں اضا فہ کے بعد ٹرانسپورٹ کے کر ایے بھی مزید بڑھیگے جس کی باعث غر یب عوام بر استہ متا ثرہ ہو گی۔سینئر عہدیداروں نے کہا کہ ایندھن، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل و بتدر یج وبے تحاشہ اضافہ کاروبار کو غیر پائیدار اور ناقابل عمل بنا دے گاان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے کے علاوہ غریبوں پر مالی اور ذہنی دباؤ ڈال رہا ہے جو صنعتی بند ہونے کی صورت میں بے روزگاری کا سبب بن سکتا ہے۔سر حد چیمبر کے سینئر عہدید ا راں نے حکو مت کی جا نب سے پٹرو لیم مصنو عات پر 2.25 روپے فی لیٹر کلایمنٹ سپورٹ لیو ی(Climate Support Levy on Petroleum Products) کے نفاذ پر بھی شد ید تحفظات کا اظہار کیااور کہا حکومت نے گذشتہ ما لیاتی سال 2025-26پٹرولیم لیو ی کی مد میں محصو لا ت کا ہدف 1.47کھرب رکھاہے جو کہ گذ شتہ ما لیا تی سا ل 2024-25 سے 27فیصد اضا فہ کے سا تھ ہدف ہے سر حد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے پٹر ولیم لیو ی کو فور ی طو ر ختم کر نے پر زور دیا ہے۔سر حد چیمبر کے سینئر عہدیداروں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ حا لیہ پیٹرولیم مصنوعات میں زبردست اضافہ سمیت واپس لے اور حقیقی معنوں میں کاروبار کرنے اور صنعتی ترقی اور کار وبار میں ا ٓسا نیا ں پید ا کر نے کیلئے ریلیف اور خصوصی مراعات فراہم کرے۔