خبریں

"آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس"

22 July 2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان، گروپ لیڈر و سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور اور ناٸب صدر شہریار خان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ "آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس" میں شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کی، جس میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ساقب فیاض مگون، نائب صدور زین افتخار، طارق خان جدون، قرۃ العین، زکی اعجاز، اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کے درمیان قومی اقتصادی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی تشکیل دینا تھا۔ اس موقع پر صدر ایس سی سی آئی فضل مقیم خان نے خیبرپختونخوا کے تاجروں کو درپیش چیلنجز اجاگر کیے اور ملکی معیشت کے فروغ میں کاروباری طبقے کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

NEWS