خبریں

*سرحدچیمبر نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تجاویز کو نظر انداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا*

02 July 2025

*سرحدچیمبر نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تجاویز کو نظر انداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا*

*ایگزیکٹو باڈی نے بجٹ پر تاجروں کے تحفظات کے حو الے سے کمیٹی کے قیا م اور آئند ہ کا لائحہ عمل طے کر نے منظوری دی*

*صدر فضل مقیم خان کی زیر صدارت ایگز یکٹیو کمیٹی کا اجلا س، چیمبر کے ز یر اہتما م پشاورمیں ایک میگا ایو نٹ کے انعقادکا فیصلہ*

*پشاور03جولائی2025*

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے چیمبر کی جا نب سے پیش کردہ تجا ویز کو وفاقی اور صوبائی بجٹ میں نظر انداز کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کر تے ہو ئے بجٹ پر تاجروں کے تحفظات کے حو الے مستقبل کے لا ئحہ عمل تیار کرنے کی منظور ی دی۔ تفصیلات کے مطا بق سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیمبر ہا و س میں منعقد ہو اجس کے دوران چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان کے علا وہ ایگز یکٹیو کمیٹی کے ا ر اکین عدنان ناصر، آفتاب اقبال، عبدالنصیر، حسن زاہدین، اشفاق احمد، جنید الطاف، محمد ندیم رؤف، مجیب الرحمان، صابر احمد بنگش، سجاد ظہیر،سیف اللہ خان، صدا م حسین، سطا ن محمد، شمس ا لرحیم، محتر مہ عا فیہ ولایت شا ہ، سیکر ٹری جنر ل سر حد چیمبر مقتصد احسن بھی مو جو دتھے جبکہ اجلا س میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر و گروپ لیڈر غضنفر بلور، سر حد چیمبر کے سابق صدور ملک نیاز احمد، ریاض ارشد، حسنین خورشید، ذوالفقار علی خان، فیض محمد فیضی، زاہد اللہ شنواری، سابق سینئر نائب صدور عمران خان مہمند،ثناء اللہ خان، سابق نائب صدور اعجاز خان آفریدی، جاوید اختر، سابق ایگز یکٹیو ممبرزپرویز خان خٹک،منور خورشید، اور سہیل جاوید، حاجی احسان اللہ، صدر گل، فیض رسول، راشد اقبال صدیقی، غضنفر ساول، اشتیاق محمد پراچہ، فضل واحد نے بطور مبصرین شرکت کی۔ایگز یکٹیو کمیٹی کے اجلا س کے دور ان شر کا ء نے وفاقی اور صوبائی بجٹ 2025-26میں بے ضابطگیوں اور خا میو ں پر تفصیلا اظہا ر خیا ل وبحث کی گئی۔اس موقع پر سر حد چیمبر سینئر عہدید ارن، سینئر ممبرا ن اور ایگز یکٹیو کمیٹی کے ا ر اکین اور ماہرین نے مالیاتی بل 2026 کے ذریعے نافذ کی گئی کئی اہم شقوں اور سیکشنز پر روشنی ڈالی با لخصو ص بجٹ ا قدا مات کے ز ریعے ٹیکس حکام کو 37AA میں غیر معمولی اختیارات دینے، ڈیجیٹل انو ائسنگ، E-Bilty اوربا قی سیکشن جو کہ کاروبار میں آسانی پید ا کرنے، ایکسپورٹ، سر ما یہ کار ی، گر وتھ، سنٹر ل فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم سمیت پٹر ولیم مصنو عا ت پر مو سمیا تی معا ونت لیو ی فی لیٹر (Petroluem Green Climate Levy 2.50 per litre) اور Competitiveness پر گہر ا منفی ا ثر ات ڈا لیں گے اور قومی معیشت کی بحالی میں جاری حکومتی کوششوں میں ایک بڑ ی روکا ٹ ثا بت ہو نگے۔اجلاس نے اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے مالیاتی بل 2025-26کا حصہ بنائے گئے شقوں اور سیکشنز کی سختی سے مخالفت کی اور فیصلہ کیا کہ ایک جامع حکمت عملی اور لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے تحت ہر حر بہ اور طریقہ اختیار کیا جائیگاتا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ پر تاجر برادری کے خدشات حکو مت اور متعلقہ ا تھا رٹیز کو ایک وا ضح اند از میں پیش کئے جا سکیں۔اجلا س نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں سنگین بے ضا بطگیو ں اور خامیوں کو تحر یر ی شکل دینے کیلئے ماہرین، سینئر اراکین اور تاجروں پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دینے اور آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کر نے کے حو الے سے فوری سفا ر شات پیش کر یگی اورانکو منا سب فورمز پر اجاگر کرنے کا بھی فیصلے کیا گیا۔اجلا س میں سر حد چیمبر کے ز یر اہتما م پشاورمیں ایک میگا ایو نٹ کے انعقاد کے حو الے سے بھی منظوری دی گئی۔اجلا س کے دو ارن صو با ئی بجٹ میں انڈسٹریل سکیڑ، کاروبار کی تر قی کے لئے فنڈز مختص نہ کر نے با لخصو ص صو بے سے برا ٓمدا ت پر 2فیصد انفر ا سٹکچر ڈو یلپمنٹ سیس کو جاری ر کھنے پر بھی بر ہمی کا اظہا ر کیا گیا۔

NEWS