Activities

سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے سٹی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام برانڈریس فیسٹ 2025ء میں مہمان خصوصی کی حیثیت کی شرکت

19 February 2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے سٹی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام برانڈریس فیسٹ 2025ء میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سٹی یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا اور کہا ہے کہ ایسے پروگرام / فلیسٹ کے ذریعے اکیڈمک اور مارکیٹس کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پراڈکٹ کو بہتر انداز میں مارکیٹ میں متعارف کروانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں نوجوان کافی ذہین و قابل ہیں جنہوں نے ملک بھر اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بہتر انداز میں لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلیسٹ کے دوران مختلف اشیاء ٗ مصنوعات کومتعارف کرایاگیا جو کہ کافی خوش آئند اور لائق تحسین اقدام ہے اور نوجوان انٹر پینیورز کی مصنورعات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے سے ان کی نہ صرف ہنر و قابلیت سامنے آئے گی بلکہ ان میں مزید بہتری اور نکھار لانے میں مارکیٹ سے بھی کافی تعاون ملے گا۔ انہوں نے نوجوان انٹر پینیورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بہترطریقہ سے مارکیٹ کرنے کے لئے دورحاضر کے نت نئے طریقے اپنائیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے چیمبر کی جانب سے سٹی یونیورسٹی پشاور Festمیں شریک سٹالز ہولڈرز اور طلباء کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مہمان خصوصی سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے Fest میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں پر رکھی گئی مصنوعات میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے اچھی کارکردگی پرمختلف برانڈز کے سٹالز لگانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

NEWS