سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت کا بنیادی مقصد دونوں چیمبرز صنعت و تجارت کے حوالے سے مشترکہ تحقیق سمیت جائنٹ وینچر کے ذریعے ایک دوسرے پوٹینشل اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ ٗ بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانے ٗ معلومات اور بزنس کمیونٹی کے تبادلے اوردیگر اہم شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ باہمی مفاہمت کی یادداشت پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے راولپنڈی چیمبر کے وفد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ بزنس مین فورم کے لیڈر ٗ سابق صدور سرحد چیمبر کے حاجی محمد افضل ٗ ملک نیاز احمد ٗ فواد اسحق ٗ سابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ صابر احمد بنگش ٗ سیف اللہ ٗ عباس فواد عظیم ٗ جنید الطاف ٗ گل زمان اور اشتیاق احمد ٗ صدر گل ٗ فضل واحد ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن اور صنعت کار و تاجر بھی موجود تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے اراکین میں چیمبر کے نائب صدر فہد برلاس ٗ سابق صدور راولپنڈی چیمبر چوہدری اے عارف ٗ صبور ملک ٗ ثاقب رفیق ٗ ایم ناصر مرزا ٗ ایم نوید خان ٗ فیاض احمد قریشی ٗ عمران ٗ سردار صدیق شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں فارماسوٹیکل ٗ ماربل ٗ جیمز سٹون ٗ شہد ٗ کارپٹ ٗ فرنیچر انڈسٹریل منرل اور معدنی و قدرتی وسائل آئل ٗ گیس اور ہائیڈرل پاور جنریشن اور دیگر اہم شعبہ جات میں جائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت فارماسوٹیکل سمیت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں ان سے راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو باہمی تعاون کے ذریعے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشت کا خیر مقدم کرتے ہئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور جائنٹ وینچر کے ذریعے ایک دوسرے کے پوٹنشل ٗ فارماسوٹیکل ٗ آئل ٗ گیس ٗ ہائیڈرل پاور جنریشن سمیت اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو خیبر پختونخوا کے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلور نے بھی خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مستقبل میں تعاون کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مشکلات سے دوچار ہے اور چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعے ہی تمام مسائل کو ایک جامع حکمت عملی روڈ میپ کے تحت حل کرنے کی کوشش کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کراس بارڈر ٹریڈکا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت پالیسیوں پر نظرثانی کرکے کاروباری طبقہ کے مسائل کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ بعد ازاں راولپنڈی چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت علی ٗ سینئر ممبران ٗ سابق صدور نے بھی خطاب کیا اور دونوں چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور ایک دوسرے کے تجربات اور مشترکہ اقدامات کے لئے راوبطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے مختلف اہم شعبہ جات کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدور حاجی محمد افضل ٗ فواد اسحق ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور لیڈران اور شرکاء کی جانب سے دونوں چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو سراہا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے دوران سینیٹر الیاس احمد بلور کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔