Activities

پشاور میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے فرسٹ قونصل محمد حسن معظمی کی چیمبر ہاؤس میں ملاقات

22 February 2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان سے پشاور میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے فرسٹ قونصل محمد حسن معظمی چیمبر ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تجارت کے فروغ ٗ تجارت میں درپیش مشکلات اور پاک ایران بزنس کمیونٹی کے وفود کی تبادلوں اور علاقائی / ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاشی اقتصادی تعلقات کو مستحکم بڑھانے کے بارے میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ایرانی فرسٹ قونصل محمد حسن معظمی نے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کو 28اپریل سے 2مئی 2025ء تہران میں منعقد ہونیوالے انٹرنیشنل ایکسپو 2025ء کے حوالے سے تفصیلی طوربریفنگ دی اور سرحد چیمبر کے ممبران کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے ایرانی فرسٹ قونصل کو تہران میں ایکسپو 2025ء میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ پاک ایران باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے تجارت اور برآمدات میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تجارتی ٗ مذہبی اور ثقافتی رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحد چیمبر پاک ایران باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے ویزوں میں آسانیاں اور پاک ایران باہمی تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔

NEWS