سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے زرعی یونیورسٹی پشاور کے آفس آف ریسرچ کمرشلائزیشن اینڈ انوویشن (ORIC)کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کا ORIC ڈیپارٹمنٹ اس لحاظ سے اہم ہوتا ہے کہ وہ جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کے کئے گئے تحقیقی کام کو کاروبار کی شکل دیتا ہے اور یوں ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے جن ممالک نے معاشی ترقی کی ہے ان میں قدر مشترک اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مابین رابطہ اور تعاون ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں یونیورسٹی اور صنعت ایک دوسرے سے دور رہے ہیں۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہااس امید کا اظہار کیا کہ زرعی یونیورسٹی کا مضبوط اور فعال ORIC صوبے کی معاشی ترقی کا وسیلہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو زرعی یونیورسٹی کی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔