کمشنر پشاور ریاض خان محسود سے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ تاجر انصاف کے صدر شاہد حسین ٗ تاجر رہنماء حبیب اللہ زاہد اور پشاور کی تاجر برادری کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کر رہا ہے۔ اس موقع پر بزنس کمیونٹی کو د رپیش مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوااور مسائل کے حل کیلئے کمشنر پشاور سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی۔ کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اورتاجر رہنماؤں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرکے ان کو ریلیف فراہم کریں گے۔