Activities

چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر سے ماڈل کسٹمز ہاؤس پشاور میں ملاقات

24 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کی قیادت میں سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان ٗ سابق صدر فیض محمد فیضی ٗ سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر ضیاء الحق سرحدی ٗ ایگزیکٹیو کے اراکین آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ سابق ایگزیکٹو ممبر عفاف علی خان اور امتیاز احمد علی سمیت تاجروں اور ایکسپورٹرز کے اعلیٰ سطحی وفد چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر سے ماڈل کسٹمز ہاؤس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔ اس موقع پر کلکٹر آپریزمنٹ متین عالم ٗ کلکٹر پریونٹیو ضیاء اللہ شمس اور کلکٹر کسٹمز طورخم شاکر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے چیف کلکٹر کسٹمز کو اضا خیل ڈرائی پورٹ پر تاجروں اور ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور طورخم بارڈر پر ٹریڈ کے عمل میں سست روی سمیت ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے شپمنٹ اور کسٹمز سکواڈ کے حوالے سے مسائل ٗ صوبائی حکومت کی جانب سے 2فیصد سیس کے نفاذ اور کراس بارڈر ٹریڈ سے جڑے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے متعددتجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر نے ڈرائی پورٹ اور کراس بارڈر ٹریڈ سے جڑے مسائل کو غور سے سنا اور موقع پر ہی موجود اعلیٰ افسران کو ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں جبکہ انہوں نے سرحد چیمبر اور محکمہ کسٹمز کے درمیان مشترکہ لیزن کمیٹی کے اجلاس اور رابطوں کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیاتاکہ مسائل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے مزید اقدامات کئے جاسکیں۔ اس موقع پر چیف کلکٹرکسٹمز جمیل ناصر اور سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو یک آواز ہوکر کہا ہے کہ وہ GD کو یکمشت فائل کریں اور یقین دلایاہے کہ GD فائل ہونے کے 3 دن کے اندر کلیئرنس کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو اس پرمحکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پربھی زور دیا کہ Hand Made Raw Carpet کی امپورٹ GD کو بھی فائل کیا جائے اورکسی بھی غلط فہمی سے اجتناب کیا جائے۔

NEWS