Activities

سرحد چیمبر اور سمیڈا کے باہمی اشتراک سے میچنگ گرانٹ کی فراہمی کے حوالے چیمبر ہائوس میں ہیلپ ڈیسک کا افتتاح

15 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال اینڈ میڈیم انٹراپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے باہمی اشتراک سے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ و ترقی کے لئے Matching گرانٹ کی فراہمی کے حوالے سے چیمبر ہاؤس میں دو روزہ اسپیشل معلوماتی ڈیسک کا افتتاح کیاگیا ہے۔ ڈیسک کا افتتاح سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان اور نائب صدر شہریار خان نے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے ممبران صدر گل ٗ فضل رسول ٗ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ محمد احمد شاہد اور سید اعجاز علی شاہ ٗ کمال محموداور سمیڈا کے افسران بھی موجود تھے۔ مذکورہ Matching گرانٹ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (PSDP)کے تحت 1000انڈسٹریل اسٹیچنگ یونٹس کو فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کے لئے خصوصی مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ و ترقی کے لئے خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخدوش صورتحال کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی انڈسٹری زبوں حالی و تنزلی کا شکار ہے اور صوبے میں کارخانوں کی بندش کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ حکومت دیگر سیکٹرز کی ترقی کے لئے بھی ایسی خصوصی گرانٹس کا اعلان کرے تاکہ خیبر پختونخوا میں زوال پذیر کاروبار ٗ صنعتوں اور تجارت کو بحال کیا جائے اور مختلف سیکٹرز بالخصوص سی این جی اور پٹرولیم میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے لوگوں کوروزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے بزنس کمیونٹی سے کہا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت اور سمیڈا کے مشترکہ پی ایس ڈی پی پراجیکٹ (PSDP)کے تحت مذکورہ مالیاتی گرانٹ سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے کارخانے اورکاروبار کوویلیو ایڈیشن کے ذریعے وسعت و فروغ دیں۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے پہیہ کو بحال کرنے کے لئے حکومت کو جامعہ حکمت عملی اپنانی چاہئے اور صوبے میں بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے صوبائی سطح پر بھی خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان کرے۔ بعد ازاں سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو وزارت تجارت کی جانب سے خصوصی گرانٹ کے حوالے سے سمیڈا کے افسران نے ایک تفصیلی بریفنگ دی بزنس کمیونٹی کے ایک بڑی تعداد میں اس خصوصی گرانٹ سے مستفید ہونے کے لئے سرحد چیمبر کا دورہ کیا اور اس حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

NEWS